Huawei Enjoy 5 unveiled with 4000mAh juicer

Huawei Enjoy 5 Unveiled With 4000mAh Juicer

ہوواوےنے انجوائے 5 متعارف کرادیا

ہوواوے نے ہوواوے انجوائے 5 کو باقاعدہ طور پر متعارف کرا دیا۔اس ہینڈ سیٹ کی 5 انچ کی سکرین کی ریزولوشن 720 x 1280پکسل اور کثافت 294 پی پی آئی ہے۔فون میں میڈیا ٹیک MT6735چپ سیٹ ، کواڈ کور سی پی یو اور Mali-T720جی پی یو ہے۔انجوائے 5 کی ریم 2 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 16 جی بی ہے۔اضافی سٹوریج کےلیے مائیکروایس ڈی سلاٹ بھی ہے، جس کی مدد سے سٹوریج کو 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اس ڈیوائس کے 13میگا پکسل رئیر کیمرے کا اپرچر f/2.0ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے۔فون میں اینڈریوڈ5.1 انسٹال ہے۔ انجوائے 5 ڈوئل سم سیٹ ہے جس میں 4 جی ایل ٹی ای، وائی فائی، بلوٹوتھ 4 اور جی پی ایس کی سپورٹ بھی شامل ہے۔بڑی بیٹری ہونے کے باوجود ہینڈ سیٹ کا وزن صرف 160 گرام ہے۔اس ہینڈ سیٹ کی موٹائی 9.7ملی میٹر ہے۔اس فون کو چین میں 16 اکتوبر کو لانچ کیا جائے گا۔ چین کے رہنے والے ہی اسے 158 کے مساوی چینی رقم میں انجوائے کر سکیں گے۔یہ ہینڈ سیٹ دوسری مارکیٹس میں متعارف نہیں کرایا جائے گا۔

Huawei Enjoy 5 unveiled with 4000mAh juicer
تاریخ اشاعت: 2015-10-11

More Technology Articles