Huawei Mate 8 official

Huawei Mate 8 Official

ہوواوے میٹ 8

ہوواوے نے چین میں اپنا نیا فلیگ شپ متعارف کرایا ہے۔پچھلے سال کے میٹ 7 اور پھر میٹ ایس کے بعد ہوواوے نے میٹ 8 لانچ کیا ہے۔ اس سٹائلش فیبلٹ میں تازہ ترین کرین پروسیسر ہے۔ میٹ 8 کا ڈسپلے 6 انچ فل ایچ ڈی ہے۔ڈسپلے کو2.5 ڈی گوریلا گلاس سے کور کیا گیا ہے۔میٹ 8 کی سکرین ٹو باڈی ریشو 83 فیصد ہے۔یہ فون چمپنزی گولڈ، مون لائٹ سلور، سپیس گرے اور براؤن رنگوں میں دستیاب ہے۔

میٹ 8 کی موٹائی 7.2 ملی میٹر ہے۔میٹ 8 کا فنگر پرنٹ سنسر میٹ 7 سے زیادہ تیز اور درست ہے۔
فون میں کرین 950 پروسیسر ہے جسے ہواوے نے اسی ماہ لانچ کیا ہے۔ یہ پہلا پروسیسر ہےجس میں 4کورٹیکس –اے72 اور 4کورٹیکس اے53 سی پی یو کورز اور Mali-T880جی پی یو ہے۔میٹ 8 کا رئیر کیمرہ 16 میگا پکسل اور 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس کا آپریٹنگ سسٹم ہوواوے کا EMUI 4.0ہے، جسے اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو پر بنایا ہے۔


ہوواے میٹ 8 چین میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے جبکہ جنوری 2016 کے اوائل میں شروع ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو 2016 میں اسے باقی دنیا کےلیے متعارف کرایا جائے گا۔
میٹ 8کے ریم اور سٹوریج کی بنیاد پر تین ورژن متعارف کرائے گئے ہیں۔ 3 جی ریم ،32 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 2999 یوان یا 470 ڈالر ہے ۔ 4 جی بی ریم، 64 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 3699 یوان یا 580 ڈالر ہے جبکہ 3 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 4399یا 690 ڈالر ہے۔

Huawei Mate 8 official
تاریخ اشاعت: 2015-11-27

More Technology Articles