Huawei Mate S is official with a 5 and half inch display and Kirin 935 SoC

Huawei Mate S Is Official With A 5 And Half Inch Display And Kirin 935 SoC

ہوواوے میٹ ایس

ہوواوے نے ascendمیٹ 7 کا چھوٹا متبادل میٹ ایس متعارف کرا دیا ہے، جس میں کئی بہترین فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ہوواوے میٹ ایس میں 5.5انچ ایمولڈ ڈسپلے ہے۔ ڈسپلے فل ایچ ڈی ہے اور سکرین color saturation 105فیصد ہے۔میٹ ایس میں سکرین کی حفاظت کے لیے 2.5ڈی گوریلا گلاس 4 ہے۔فورس ٹچ سنسر کے ساتھ Knuckle کنریول فیچر کو بہتر بنایا گیا ہے۔یہ فیچر ہوواوے پی 8 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

فنگر پرنٹ سنسر کو میٹ ایس کی بیک پر لگایا گیا ہے۔ ہوواوے میٹ ایس میں ہوواوے کا اپنا بنایا ہوا کرین 935 چپ سیٹ ہے۔ڈوئل کواڈ کور پروسیسر کی کلاک سپیڈ 2.2گیگا ہرٹز ہے۔میٹ ایس میں 2 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس کے علاوہ پریمیم ورژن 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ 128 جی بی کے ایک ورژن کا اعلان بعد میں بھی کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہوواوے میٹ ایس


میٹ ایس کا پرائمری کیمرہ 13 میگا پکسل بی ایس آئی سنسر اور آر جی بی ڈبیلو ایرے استعمال کرتا ہے۔

لینز f/2.0اورکیمرے کے ساتھ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔کیمرے کا ایک فیچرآپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن ہے، جو 1.2ڈگری تک کی حرکت کو درست کر دیتا ہے۔کیمرے کی حفاظت کے لیے اس کا فرنٹ سفائر کرسٹل کا بنایا گیا ہے۔
میٹ ایس کا فرنٹ کیمرہ8 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ ایل ڈی ڈی سوفٹ لائٹ بھی ہے۔فرنٹ کیمرے کا اپرچر f/2.4اور فوکس فکسڈ ہے۔
اس سمارٹ فون کی پیمائش 149.8 x 75.3 x 7.2ملی میٹر ہے۔
سائڈوں سے اس کی موٹائی کافی کم ہے۔اس کا وزن 156 گرام جبکہ اس میں 2700 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
میٹ ایس میں اینڈریوڈ 5.1.1لولی پاپ ہے جس کے ساتھ ہوواوے کی اپنی سکن EMUI3.1 بھی انسٹال ہے۔کنکٹیویٹی میں وائی فائی، جی پی ایس، این ایف سی اورایف ایم ریسورکے فیچرز شامل ہیں۔
ہوواوے میٹ ایس کو اس ماہ کے آخر میں کئی عالمی مارکیٹوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ عام ورژن کی قیمت 649 یوروز ہے جبکہ پریمیم ورژن 699 یوروز کا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-04

More Technology Articles