IKEA TAIWAN CREATES CELL PHONE POWERED HOT POT TO FIGHT SOCIAL MEDIA ADDICTION

IKEA TAIWAN CREATES CELL PHONE POWERED HOT POT TO FIGHT SOCIAL MEDIA ADDICTION

موبائل فون اب کھانا بھی گرم کریں گے

اکثر گھرانوں میں صرف کھانے کا وقت ہی ایسا وقت ہوتا ہے ، جب سب گھر والے مل کر بیٹھتے ہیں مگر زیادہ ترگھرانوں میں  یہ قیمتی لمحات بھی شوشل میڈیا کی نظر ہوجاتے ہیں۔ لوگ کھانے اور گھر والوں کی طرف کم توجہ دیتے ہیں اور موبائل سے شوشل میڈیا پر زیادہ فعال رہتےہیں۔ اسی صورت حال  کو مدنظر رکھ کر آئیکیا(IKEA) تائیوان نے ایک خصوصی ہاٹ پاٹ ٹیبل متعارف کرائی ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیبل پر کھانا کھانے والے تمام افراد کو مجبوراً اپنے فون ہاٹ پاٹ  کے نیچے رکھنا پڑتے ہیں۔اس میز پر اوپر آجانے والے ہاٹ پاٹ کے نیچے فون رکھے جاتے ہیں، ہاٹ پاٹ کے نیچے حدت بڑھ جاتی ہے اور کھانا گرم رہتا ہے۔ اس خصوصی طور پر بنائی گئی میز کی خصوصیت ہے کہ جیسے ہی ہاٹ پاٹ کے نیچے سے موبائل اٹھائیں، کھانا ٹھنڈا ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-09

More Technology Articles