Innos D6000 has two batteries for a total of 6000mAh

Innos D6000 Has Two Batteries For A Total Of 6000mAh

سب سے زیادہ بیٹری پاور والا سمارٹ فون

ایک چینی کمپنی انوس نے نیا سمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔ انوس ڈی 6000(Innos D6000) میں دوبیٹریاں لگی ہے۔ دونوں بیٹریوں کی مجموعی پاور 6000 ایم اے ایچ ہے۔ سمارٹ فون کے اندر لگی بیٹری 2480 ایم اے ایچ کی ہے، اس کے اوپر ہی 3520 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ کمپنی کے مطابق دونوں بیٹریوں کے ساتھ موبائل کو 3 سے 5 دن تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔سمارٹ فون میں ڈؤ چارج(DuoCharge) ٹیکنالوجی کی بدولت دونوں بیٹریاں ایک ساتھ ہی چارج ہوتی ہیں۔

چارجنگ کے لیے اس میں ریورس ایبل یو ایس بی 3.1 ٹائپ-سی پورٹ لگی ہے۔ دونوں بیٹریوں کے ساتھ اس سمارٹ فون کی موٹائی 11.9 ملی میٹر ہے۔انوس کے ڈی 6000 کے بعد ہو سکتا ہے دوسری کمپنیاں بھی زیادہ بیٹری ٹائمنگ کے لیے ڈبل اور ٹرپل بیٹریوں والے سیٹ متعارف کرانا شروع کردیں۔

(جاری ہے)

اس سمارٹ فون کے دوسرے ہارڈ وئیرز کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
ڈسپلے:5.2 انچ،1080p، گوریلا گلاس 3 کے ساتھ
چپ سیٹ:سنیپ ڈریگن 615
پروسیسر:اوکٹا کور اے53
جی پی یو:ایڈرینو405
ریم:3 جی بی
آپریٹنگ سسٹم:اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ
مین کیمرہ:16 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ:5میگا پکسل
سم سپورٹ:ڈوئل سم
نیٹ سپورٹ: ایل ٹی ای
موٹائی: 11.9 ملی میٹر
قیمت:290ڈالر

اس سمارٹ فون کا ایک ورژن ڈی 6000 ایم ،میڈیا ٹیک چپ سیٹ اور 2 جی بی ریم کے ساتھ بھی دستیاب ہے۔

اس ورژن کی قیمت 160 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-23

More Technology Articles