iphone 6s fat battery modi

Iphone 6s Fat Battery Modi

آئی فون 6ایس کی نئی بیٹری 4گنازیادہ ٹائم دے گی

آئی فون 6ایس کو زیادہ پتلا اور دلکش بنانے کے لیے کمپنی نے اس کی بیٹری کی قربانی دی ہے۔ اس فون میں 1715ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئی فون کے صارفین پاور پیک اور اسی طرح کی مصنوعات میں کافی دلچسپی لیتے ہیں۔ آئی فون کے لیے بیٹری کے حوالے سے تازہ ترین پروجیکٹ جسٹن لیڈر نے شروع کیا ہے۔
جسٹن لیڈر نے انڈیگوگو پر آئی فون 6 ایس کی نئی بیٹری کے حوالے سے  ایک مہم شروع کی ہے۔

Fat Battery نام کی اس بیٹری کو خصوصی طور پر آئی فون 6 ایس کے لیے کسٹومائز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بیٹری آئی فون 6 ایس کی موجودہ بیٹری کے مقابلے میں 4گنا زیادہ دیر تک چلے گی۔اس بیٹری کو آئی فون کی موجودہ بیٹری کو نکال کر لگایا جاتا ہے اور پھرا س کے بعد خصوصی کیس چڑھا دیا جاتا ہے۔
اس بیٹری کو لگانے کے بعد آئی فون کا وزن 143 گرام سے بڑھ کر 238گرام اور موٹائی 7.1 ملی میٹر(028 انچ) سے بڑھ کر 14 ملی میٹر(0.55 انچ) ہوجائے گی۔
Fat Battery Mod کی مجوزہ قیمت 300 ڈالر ہے تاہم جسٹن نے اپنی مہم کو کچھ وقت کے لیے موخر دیا ہے۔ جسٹن کا کہنا ہےکہ وہ اس  قیمت میں مزید کمی لے کر آئے گا۔

iphone 6s fat battery modi
تاریخ اشاعت: 2016-02-13

More Technology Articles