iPhone 6S might sport animated wallpapers like Apple Watch

IPhone 6S Might Sport Animated Wallpapers Like Apple Watch

آئی فون 6 ایس اینی میٹڈوال پیپر کو سپورٹ کرے گا

اینڈریوڈ میں اینی میٹڈ وال پیپر کا فیچر کافی عرصے سے شامل ہے مگر اب یہ فیچر آئی فون میں بھی دستیاب ہوگا۔ایپل واچ میں اینی میٹڈ وال پیپر کا فیچر شامل کیا جا چکاہے۔ ایپل آئی فون 6 ایس میں ایک مچھلی اور دھویں کے اینٹی میٹڈ وال پیپر شامل کرے گا۔
بظاہر لگتا ہے کہ ایپل آئی فون 6 ایس میں لاک سکرین کے لیے اینی میٹڈ وال پیپر متعارف کرا رہا ہے، جو صرف اس وقت متحرک ہوگا، جب بند فون کو آن کرنے کےلیے ٹپی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہوم سکرین پر اینی میٹڈوال پیپر متعارف کرانے کی صورت مین آئی فون 6 ایس کی بیٹری جلد ختم ہونے کا خدشہ ہوگا۔
اینی میٹڈ وال پیپر کے علاوہ آئی فون 6 ایس میں 12 میگا پکسل کا کیمرہ(تفصیلات اس صفحے پر) اور فورس ٹچ کافیچر بھی متعارف کرایا جائے گا۔ پچھلے ماڈل میں کیمرہ 8 میگا پکسل تھا، جسے بڑھا کر ٍ12 میگا پکسل کیا گیا ہے۔نئے فون میں فرنٹ پر بھی فلیش لائٹ ہوگی ۔ آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس وہ پہلے فون ہونگے جن میں 4K ویڈیو ریکارڈنگ کا فیچر شامل ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-29

More Technology Articles