iPhone charging cable that stores a whopping 128GB of your content

IPhone Charging Cable That Stores A Whopping 128GB Of Your Content

فوٹو فاسٹ میموریز کیبل

اگرچہ آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کا 128 جی بی ورژن موجود ہے مگر بہت سے لوگ،زیادہ سٹوریج چاہنے کے باوجود، اس ورژن کو خریدنے کے لیے بڑی رقم خرچ نہیں کر سکتے۔آئی فون کے ایسے مالکان کے لیے جو 128 جی بی ورژن نہیں خرید سکتے ایکسٹرنل سٹوریج کا آپشن بھی موجود ہے۔
فوٹو فاسٹ میموریز کیبل(PhotoFast MemoriesCable) آئی فون کو چارج کرنے والی کیبل ہی نہیں بلکہ سٹوریج ڈیوکائس بھی ہے۔

(جاری ہے)

میموریز کیبل عام طور پر آئی فون کو چارج کرنے کے کام آتی ہے تاہم فوٹو فاسٹ ایپلی کیشن کی مدد سے اس کیبل میں 128 جی بی تک کا ڈیٹا، جس میں فوٹوز، ویڈیوز، ٹیونز اور دوسرا مواد شامل ہے، محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ٹچ آئی ڈی کی بدولت غیر متعلقہ افراد آپ کا ڈیٹا دیکھ بھی دیکھ سکتے۔
ابھی اس ڈیوائس کا اعلان کیا گیا ہے، جسے بعد میں لانچ کیا جائے گا ۔ یہ ڈیوائس 128 جی بی کے علاوہ 64 جی بی ورژن میں بھی دستیاب ہوگی۔ابھی تک اس کیبل کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

iPhone charging cable that stores a whopping 128GB of your content
تاریخ اشاعت: 2015-07-27

More Technology Articles