Is there an Apple iRing in the future

Is There An Apple IRing In The Future

کیاایپل آئی رنگ بنانے والا ہے

اسی سال اپریل فول والے دن ایپل نے حقوق ملکیت کی ایک درخواست جمع کرائی ،جسے یوایس پی ٹی او نے کل جاری کیا ہے۔ اس درخواست سے پتا چلتا ہے کہ ہم کچھ دن میں ہی سن رہے ہونگے کہ ایپل ایک انگھوٹھی، آئی رنگ(iRing) ،بنا رہا ہے۔حقوق ملکیت کی درخواست سے پتا چلتا ہے کہ یہ ایک ٹچ سکرین ڈیوائس ہو گی، جو صارفین کی انگلی میں فٹ ہوجائے گی۔آئی رنگ میں ایک بلٹ ان مائیکروفون بھی ہو سکتا ہے جو سری سے رابطہ کرنے کا کام دے گا، اس کےعلاوہ اس میں ری چارج ایبل بیٹری بھی ہوگی۔

(جاری ہے)


اس انگوٹھی میں ایک وائرلیس کنٹرولر بھی ہو سکتا ہے گیمز اور کیمرہ کے شٹر کو کنٹرول کرنے کا کام دے گا۔اس انگوٹھی سے صارفین کمپیوٹر پر کرسر کو بھی چلا سکیں گے۔سائز سے قطع نظر ایپل اس انگوٹھی میں ہی فنگر پرنٹ سکینر نصب کرنا چاہتا ہے، جو موبائل پے منٹ سروس ایپل پے میں کام آئے گا۔اس کے علاوہ انگوٹھی میں کیمرہ بھی ہو سکتا ہے۔ ایپل نے یہ درخواست Devices and Methods for a Ring Computing Device کے نام سےجمع کرائی ہے۔
یاد رہے ایک سٹارٹ اپ کمپنی رنگلے(Ringly) پہلے ہی سمارٹ جیولری بنا رہی ہے۔انہوں نےایک ایسی انگوٹھی بھی بنائی ہے، جو صارفین کو اُن کے موبائل پر آنے والی کالوں اور ایس ایم ایس کے بارے میں بتانے کےلیے وائبریشن اور روشنی کا استعما ل کرتی ہے۔

Is there an Apple iRing in the future
تاریخ اشاعت: 2015-10-03

More Technology Articles