Large screen and 8MP selfie camera meet the LG Ray

Large Screen And 8MP Selfie Camera Meet The LG Ray

ایل جی رے(LG Ray)

ایل جی رے ایکس 190 بڑی سکرین کا کم قیمت سمارٹ فون ہے۔یہ ایل جی جی 4 سٹائلس(تفصیلات اس صفحے پر) کی طرح ہی ہے۔ایل جی رے 5.5 انچ آئی پی ایس ڈسپلے فون ہے۔اس سمارٹ فون کا مین کیمرہ 13 میگا پکسل/1080p جبکہ فرنٹ 8 میگا پکسل ہے۔
ڈیزائن کے حوالے سے یہ فون ذرا سے فرق کے ساتھ جی 4 جیسا ہے۔ایل جی رے کی موٹائی 9.3 ملی میٹر ہے جبکہ اس میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔


ایل جی رے کی سکرین صرف 720pریزولوشن(267 پی پی آئی) ہے۔

(جاری ہے)

اس سیٹ میں ایل ٹی ای نہیں بلکہ صرف 3 جی اور ڈوئل سم آپشن ہے۔ایل جی کے مطابق فون کی بیٹری کا ٹاک ٹائم 10 گھنٹے ہے۔ایل جی رے میں اینڈروئیڈ 5.1 لولی پاپ انسٹال ہے۔
اس فون میں Knock Code اور Gesture Shot کےفیچرز بھی ہیں۔ ایل جی رے میں میڈیا ٹیک MT6592M چپ سیٹ(ورژن میں فرق ہوسکتا ہے) کے ساتھ اوکٹا کور پراسیسر ہے۔فون کی میموری صرف 1 جی بی ہے۔
روس میں اس فون کی قیمت 15000 روبل یا 232 ڈالر ہے۔ خیال رہے کہ روس میں قیمت میں بھاری مارک اپ بھی شامل ہوتا ہے ، اس لیے دوسری مارکیٹوں میں اس فون کی قیمت اس سے کافی کم ہوسکتی ہے۔

Large screen and 8MP selfie camera meet the LG Ray
تاریخ اشاعت: 2015-11-26

More Technology Articles