Leaked images tease new Made for Bond Sony Xperia smartphone

Leaked Images Tease New Made For Bond Sony Xperia Smartphone

جیمز بانڈ استعمال کرے گا، سونی کا نیافلیگ شپ

جیمز بانڈ کی فلمیں بنانے والی کمپنی سونی کی ہی ملکیت ہے ۔ جیمز بانڈ کی فلموں میں پہلے بھی سونی کے موبائل فونز کی تشہیر ہوتی رہی ہے اور اب ایک بار پھر ہوگی۔امریکا میں جیمز بانڈ 007کی نئی فلم سپیکٹرے(Spectre ) کی نمائش 6 نومبر کو متوقع ہے۔اس فلم میں جیمز بانڈ صاحب سونی کا نیا فلیگ شپ موبائل استعمال کرتے نظر آئیں گے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایکسپیریا 5 سے پہلے ایک لفظ کو دھندلا کر دیا گیاہے۔

یہ لفظ زیڈ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈیوائس کو مارکیٹ میں میڈ فار بانڈ(Made for Bond) کے نام سے لانچ کیا جائے گا۔اس سے پہلے سونی نے ایکسپیریا زیڈ 4 (زیڈ 3 پلس) متعارف کرایا تھا (تفصیلات اس صفحے پر)۔ اطلاعات کے مطابق سونی ایکسپیریا زیڈ 5 کی رونمائی ستمبر میں کرائی جائے گی(تفصیلات اس صفحے پر )۔ سونی ایکسپیریا زیڈ 5 کے متوقع ہارڈ وئیر کی تفصیلات درج ذیل ہے۔
چپ سیٹ: سنیپ ڈریگن 820
ریم:4 جی بی
کیمرہ: 21 میگا پکسل(Sony Exmor RS IMX230 CMOS سنسر، 4Kویڈیو ریکارڈنگ سپورٹ اور ایچ ڈی آر کے ساتھ)
بیٹری:4500 ایم اے ایچ
سنسر: فنگر پرنٹ سکینر

Leaked images tease new Made for Bond Sony Xperia smartphone
تاریخ اشاعت: 2015-07-25

More Technology Articles