Lenovo launches depth sensing laptop and Tablet

Lenovo Launches Depth Sensing Laptop And Tablet

لینوو نے نئی ڈیوائسسز متعارف کرا دی

اگر آپ کو مارکیٹ میں اپنے مطلب کا کوئی درمیانے درجے کا لیپ ٹاپ نہیں مل رہا تو چنددن صبر کر لیں۔ لینوو نے ٹیک ورلڈ کانفرنس، چین میں نئی ڈیوائسسز کا اعلان کیا ہے۔
15 انچ ز51 لیپ ٹاپ میں انٹل رئیل سنس 3 ڈی کیمرہ لگا ہے ، جو سکینگ، گیمنگ اور حرکات سے لیپ ٹاپ کو کنٹرول کرنے کے کام آتا ہے۔ اگر گیم کھیلنے کے شوقین نہیں تو 14 انچ زیڈ41 بھی بہترین انتخاب ہے۔

کورآئی 7 سی پی یو، اے ایم ڈی گرافکس اور 16 جی بی میموری کے ساتھ دونوں لیپ ٹاپ اگلے ماہ منظر عام پر آجائیں گے۔ لیپ ٹاپ کی قیمت 499 ڈالر سے شروع ہو گی،اگر depth کیمرہ بھی درکار ہوتو 15 انچ ماڈل میں 100 ڈالر زیادہ ادا کرنے پڑیں گے۔
دوسری ڈیوائس آئیڈیا پیڈ100(Ideapad 100) ہے۔ اس لیپ ٹاپ کی قیمت 249 ڈالر ہے۔اگلے ماہ یہ بھی 14 انچ اور 15 انچ ماڈل میں دستیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

نان ٹچ سکرین 1,366 x 768ہوگی۔اس میں BayTrail-M N3540 سی پی یو اور 500 جی بی سٹوریج ہوگی۔چار پاؤنڈ سے زیادہ وزن کے اس لیپ ٹاپ کی بیٹری 4 گھنٹے سے زیادہ چلتی ہے۔
لینوو نے ایک 10 انچ کا تھنک پیڈ 10(ThinkPad 10) (دوسری نسل کا ) ٹیبلٹ بھی متعارف کرایا ہے۔یہ ونڈوز 10 ٹیبلٹ ہوگا۔ اس ٹیبلٹ کی دیگر خصوصیات میں 1,920 x 1,200آئی پی ایس ڈسپلے، انٹل کواڈ کور سی پی یو، 4 جی بی ریم، 5 میگا پکسل کیمرہ، ایل ٹی ای کنکٹیویٹی اور 10 گھنٹے کی بیٹری شامل ہے۔تھنک پیڈ10 کو اگست 2015 میں لانچ کیا جائے گا۔ اس کی وجہ غالبا ونڈوز 10 کے باقاعدہ لانچ ہونے کا انتظار ہے

تاریخ اشاعت: 2015-05-29

More Technology Articles