Lenovo outs a trio of entertainment centric Yoga Tab 3 Android tablet

Lenovo Outs A Trio Of Entertainment Centric Yoga Tab 3 Android Tablet

لینوو یوگا ٹیب 3

تفریح کے شوقین حضرات کے لیے لینوونے 3 یوگا ٹیب 3 متعارف کرا دئیے۔تینوں میں اینڈریوڈ آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔ان میں تو دو ٹیبلٹ تو درمیانے درجے کے ہیں جبکہ ایک ہائی اینڈ ٹیبلٹ میں بلٹ ان پروجیکٹر بھی ہے۔
لینوو یوگا ٹیب 3 پرو 10 کا ڈسپلے 10.1انچ اور ریزولوشن 2560 x 1600پکسل ہے۔اس میں70 انچ کی پروجیکٹر سکرین ہے۔اس ٹیبلٹ میں بہترین آڈیو کے لیے 4 سپیکر ز ہیں، جو ڈولبی آٹموس سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔


ٹیب 3 پرو 10 میں Atom x5-Z8500ایس او سی، 2.24گیگا ہرٹز کواڈ کور سی پی یو، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی / 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔اس ٹیب میں 10,200ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری لگائی گئی ہے۔رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔کنکٹیویٹی کے معاملے میں ٹیب3 جی اور ایل ٹی ای نیٹ ورک کوسپورٹ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ٹیب میں کسٹومائز کیا ہوا اینڈریوڈ 5.1لولی انسٹال ہے۔


یوگا 3 ٹیب ڈؤ(Yoga Tab 3 duo) 8 انچ ماڈل ہے جس کا ایک ورژن 10 انچ کا بھی ہے۔دونوں ڈیوائسز کی ریزولوشن 1280 x 800پکسل ہے۔دونوں ڈیوائسز کے فرنٹ پر ڈولبی آٹموس کے ساتھ سپیکرز ہیں۔
دونوں ڈیوائسز میں کوالکوم سنیپ ڈریگن210 چپ سیٹ ہے۔ ریم 1 جی بی اور سٹوریج 16 جی بی ہے، جسے بڑھایا جا سکتا ہے۔ان ڈیوائسز میں ایک گھومنے کا 8 میگا پکسل کا کیمرہ لگا ہوا ہے جبکہ بیٹری 6200 ایم اے ایچ ہے۔

پرو ماڈل کی طرح سستے ماڈلز میں بھی ایل ٹی ای اور 3 جی کا آپشن ہے۔ان ڈیوائسز میں بھی کسٹومائز اینڈریوڈ5.1 لولی پاپ انسٹال ہے۔
8 انچ لینوو ٹیب 3 کو 1 اکتوبر کو 169 ڈالر کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ 10 انچ ماڈل 1 نومبر کو 199 ڈالر کے عوض دستیاب ہوگا۔پرو ماڈل 499 ڈالر میں نومبر کے آخر میں دستیاب ہوگا۔

Lenovo outs a trio of entertainment centric Yoga Tab 3 Android tablet
تاریخ اشاعت: 2015-09-04

More Technology Articles