LG announce its latest solar system

LG Announce Its Latest Solar System

ایل جی الیکٹرانکس نے جدید ترین شمسی توانائی کا نظام متعارف کرادیا

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے جدید اور بہترین شمسی توانائی کا نظام متعارف کرادیا ہے۔ جرمنی کے شہر میونخ میں شمسی صنعت سے متعلق دنیا کی سب سے بڑی نمائش میں ایل جی اپنی جدید ترین نیون 2 (NeON™ 2) سولر انرجی سہولیات پیش کرے گا۔ نئی تیار شدہ سیلو ٹیکنالوجی (Cello Technology™) کے ساتھ نیون ٹو بہتر کارکردگی اور پائیداری کے ساتھ اوریجنل نیون کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہترین ہے۔

نمائش کے افتتاحی روز اپنے جدید خیال اور تیکنیکی جدت کے باعث ایل جی کے نیون ٹو (NeON™ 2) کو فوٹو والٹائکس (Photovoltaics) (شمسی توانائی سے بجلی کی منتقلی کا طریقہ) کے لئے فوٹو انٹرسولر ایوارڈ سے منسوب کیا گیا ہے۔
نیون ٹو آسان کارکردگی کے ساتھ بہتر نتائج فراہم کرتی ہے اور پوری مارکیٹ کے مقابلے میں شمسی پینل کے پیمانے کو بڑھا دیتی ہے۔

(جاری ہے)

سیلو ٹیکنالوجی سیل کنکشن، بجلی، کم نقصان، کم دباؤ اور آپٹیکل ابزارپشن انہینسمنٹ (Cell Connection, Electrically, Low Loss, Low Stress and Optical Absorption Enhancement) کا مخفف ہے جو دائرے کی شکل میں گھومے تار استعمال کرتا ہے تاکہ مزید بہتری کے ساتھ روشنی پھینکے جس کے نتیجے میں روشنی بہتر انداز سے جذب جبکہ 12 تاروں کے ساتھ کرنٹ کے پھیلاؤ کے باعث بجلی کا نقصان بھی کم ہوگا۔

نیون ٹو بہتر درجہ حرارت کو برقرار رکھتا ہے جس کے ذریعے ایک دھوپ والے دن زیادہ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے اور دن کے وقت ابر آلود موسم میں سورج کی کم روشنی سے پیدا ہونے والی کم توانائی کے باوجود وہ زیادہ موثر انداز سے کام کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب روایتی پی ٹائپ سیلی کون ماڈیولز لائٹ انڈیوسڈ ڈیگریڈیشن (ایل آئی ڈی) سے متاثر ہوجاتے ہیں۔
لیکن نیون ٹو این ٹائپ کے ویفر ماڈیولز استعمال کرتا ہے جو زیادہ پائیدار ہیں۔ نیون 2 کے مستحکم فریم ڈیزائن کے باعث ایل جی نے اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی 12 سال تک کی گارنٹی دی ہے جو اس صنعت میں سب سے بہترین ہے۔
گھریلو کے استعمال کے لئے نیون ٹو بہترین ہے جو محدود جگہ میں زیادہ سے زیادہ توانائی پیدا کرتا ہے ۔ 320 واٹ کا نیون ٹو 6.4 کے ڈبلیو پی کے ساتھ 20 ماڈیولز (60 سیلز) کی گنجائش فراہم کرتا ہے جبکہ 285 ڈبلیو پی۔
ٹائپ مونو کی گنجائش کے ساتھ ماڈیولز کی انہی تعداد کے ذریعے صرف 5.7 کے ڈبلیو پی پیدا ہوتی ہے۔ ایل جی کے اعلیٰ کارکردگی کے حامل پینل کو آسانی سے نصب کیا جاسکتا ہے۔ مزید اچھی بات یہ ہے کہ یہ بڑی سطح کے نظام کی تنصیب کے لئے بھی مناسب ہے کیونکہ یہ 60 سیل استعمال کرتے ہوئے 72 سیل کا طاقتور آؤٹ پٹ دیتے ہیں۔ نیون ٹو میں سیونگ کا فیچر بیلنس آف سسٹم (بی او ایس) شامل کیا گیا ہے تاکہ اپنی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد اورکم وولٹیج کے 72 سیل کے مقابلے میں اسٹرنگز کی مجموعی تعداد کو کم کیا جائے۔

ایل جی کے سولر بزنس ڈیویڑن کے سربراہ اور سینئر وائس پریذیڈنٹ لی چنگ ہو نے کہا ، ''ہم انٹرسولر یورپ کے منتظمین اور بیان الاقوامی سطح کی صنعتی تنظیموں کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے اس سال کی نمائش میں ایل جی کے نیون ٹو کی کارکردگی کا اعتراف کیا۔ اس سخت مسابقتی صنعت میں یہ مشکل کام ہے کہ جدت اختیار کرنے میں ہمیشہ ایک قدم آگے رہا جائے۔ نیون ٹو مطلوبہ جدت کے حوالے سے اس کی انتہائی عملی مثال ہے جس کے ذریعے آج کے انتہائی پیچیدہ ماحولیاتی چیلنجز کو حل کیا جاسکتا ہے۔ انٹرسولر یورپ ایک بہترین نمائش ہے جہاں ایل جی کو فائدہ پہنچے گا۔ ''

تاریخ اشاعت: 2015-07-29

More Technology Articles