LG announces G4 Stylus and G4c

LG Announces G4 Stylus And G4c

ایل جی جی 4 کے دو نئے ماڈل

تمام کمپنیاں اپنے فلیگ شپ متعارف کرانے کے بعد ان کے نئے ورژن اور ماڈل بھی لانچ کر رہی ہے۔ یہ نئے ورژن اور ماڈل متوسط درجے کے صارفین کے لیے ہوتے ہیں،جو فلیگ شپ نہ خرید سکے وہ ان ورژنز کو خرید لے۔
ایل جی نے کچھ دنوں پہلے جی 4 کو لانچ کیا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔اب ایل جی جی 4 کے دو نئے ماڈل متعارف کرا رہا ہے۔

متوسط درجے کے یہ سمارٹ فونز ایل جی جی 4 سٹائلس اور جی 4 سی ہونگے۔ کچھ دن پہلے خبر آئی تھی کہ ایل جی جی 4 سی جون کے شروع میں ہی یورپ میں لانچ کیا جائے گا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ ایل جی نے جی 4 سٹائلس کو کوریا اور شمالی امریکا میں بطور جی سٹائلو پہلے ہی متعارف کرا دیا ہے۔جبکہ جی 4 سی ، جو فلیگ شپ کا منی ورژ ن ہے ، جون کے پہلےہفتے لانچ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)


ایل جی جی 4 سٹائلس فیبلٹ دو مختلف ورژنز میں لانچ کیا جائے گا۔ جی 4 سٹائلس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
پروسیسر:1.2 گیگا ہرٹزکواڈ کور/ 1.4 گیگا ہرٹز اوکٹا کور
ڈسپلے:5.7 انچ720p
نیٹ ورک سپورٹ: 4 جی ایل ٹی ای(1.2 گیگا ہرٹز ورژن)/ 3 جی (1.4 گیگا ہرٹز ورژن)
ریم:1 جی بی
سٹوریج:8 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی
مین کیمرہ:13 میگا پکسل(ایل ٹی ای ماڈل)، 8 میگا پکسل(3 جی ماڈل)
فرنٹ کیمرہ:5میگا پکسل
آپریٹنگ سسٹم:ایل جی یو ایکس 4.0 (اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ کی بنیاد پر بنایا گیا)
کنکٹیویٹی: وائی فائی802.11 a/b/g/n ،بلوٹوتھ 4.1، این ایف سی، اے-جی پی ایس اور GLONASS کے ساتھ جی پی ایس۔

موٹائی: 9.6 ملی میٹر
وزن:163 گرام
بیٹری:3000 ایم اے ایچ
قیمت:349 یوروز

ایل جی جی 4 سی کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں
ڈسپلے:5 انچ سکرین، آئی پی ایس ڈسپلے 720p
چپ سیٹ:کوالکم سنیپ ڈریگن 410
پروسیسر: 1.2 گیگا ہرٹز کواڈ کور
ریم:1 جی بی
سٹوریج:8 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی
رئیر کیمرہ: 8 میگا پکسل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ
فرنٹ کیمرہ:5میگا پکسل
کنکٹیویٹی: وائی فائی b/g/n 802.11 ، بلوٹوتھ 4.1، ایچ ایس پی + نیٹ ورک، این ایف سی، GLONASS اوراے-جی اپی ایس کے ساتھ جی پی ایس کی سپورٹ،
آپریٹنگ سسٹم:ایل جی یو ایکس 4.0 (اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ کی بنیاد پر بنایا گیا)
موٹائی:10.2 ملی میٹر
وزن:136 گرام
بیٹری:2540 ایم اے ایچ
قیمت:249 یوروز
دستیابی: جون کے پہلے ہفتے میں یورپ میں

ایل جی جی 4 سٹائلس میں تصاویر بنانے کے لیے فلیگ شپ کے لیول کا Gesture کے ساتھ لیزر آٹو فوکس شوٹ ہے، جبکہ جی 4 سی میں صرف Gestureشوٹ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-20

More Technology Articles