LG G Pad 2 said to be coming this October

LG G Pad 2 Said To Be Coming This October

ایل جی جی پیڈ 2 میں سنیپ ڈریگن 805 ایس او سی ہوگا

لیک اطلاعات کے مطابق ایل جی جی پیڈ 2 میں سنیپ ڈریگن 805 چپ سیٹ اور کواڈ کور سی پی یو ہوگا۔ ایڈرینو 420 جی پی یو کے ساتھ اس ڈیوائس کا ڈسپلے 8.3انچ اور ریزولوشن 1080 x 1920پکسل ہوگی۔سکرین کے معاملے میں یہ ایل جی جی پیڈ(تصویر اوپر) کا تسلسل ہے ، جس کی سکرین بھی اتنی ہی بڑی تھی۔ ایل جی جی پیڈ کو اکتوبر 2013 میں لانچ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)


نئے ایل جی جی پیڈ 2 میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہوگی، جسے بڑھایا بھی جا سکے گا۔

رئیر کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہوگا۔ اس ڈیوائس میں اینڈریوڈ 5.1لولی پوپ انسٹال ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق اس ڈیوائس کو اکتوبر کے مہینے میں جاری کیا جائے گا۔ ابھی تک اس کی قیمت کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئیں، نہ یہ معلوم ہو سکا کہ یہ ڈیوائس پہلے کس ملک میں لانچ ہوگی۔

LG G Pad 2 said to be coming this October
تاریخ اشاعت: 2015-07-26

More Technology Articles