Lg G4 sales started

Lg G4 Sales Started

ایل جی نے جی فور اسمارٹ فون کی فراہمی شروع کردی

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) کی جانب سے اب تک کے سب سے جدید ترین اسمارٹ فون G4کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔ اسمارٹ فون انڈسٹری ماہرین نے اس کے غیرمعمولی کیمرے، روشن اور پہلے سے بڑے ڈسپلے کو بھرپور سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ جدید معیاری اسمارٹ فون کی صنعت میں شاندار کارکردگی کے نئے معیار قائم کرے گا۔

ایل جی کی جانب سے G4کی فراہمی کا آغاز رواں ہفتے دنیا بھر کی اہم مارکیٹوں میں ہوگا اور یہ سلسلہ پورے جون سمیت اگلے کچھ عرصہ تک جاری رہے گا جس میں مزید ریٹیلرز اور آپریٹرز ملاحظہ کریں گے کہ ایل جی کا G4اپنے صارفین کو کس طرح کی سہولیات کی پیشکش کررہا ہے۔

ہانگ کانگ میں آغاز کے ساتھ ایل جی کا G4ترکی، روس اور سنگاپور بشمول یورپ، شمالی امریکہ، کامن ویلتھ کی آزاد ریاستیں، جنوب مشرقی ایشیاء ، مشرق وسطیٰ/سینٹرل امریکہ میں دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

تقریبا 180 لے جانے والی فضائی کمپنیز اور ریٹیلرز جی فور کی شراکت داری کے لئے تیار ہیں۔

ایل جی کا G4پشت سے چھ مختلف رنگوں سے مزین تین اقسام کے خوبصورت چمڑے کے ساتھ تھری ڈی پیٹرن ہے۔

اس کے 16میگاپکسل بیک کیمرے کا ایف 1.8 اپرچر کا لینس ہے جس کو کلر اسپیکٹرم سیسنر (CSS) اور ایک مینول موڈ معاونت کرتا ہے۔ اس کا فرنٹ کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے اور سیلفی لینے کے لئے گیسچر انٹرویل شاٹ کا آپشن بہترین ہے جس سے تصویر کھینچنے کے بعد میموری کارڈ میں محفوظ بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس کا روشن آئی پی ایس کوانٹم ڈسپلے 20 فیصد زیادہ بہتر رنگ جبکہ 25 فیصد زیادہ برائٹ اور 50 فیصد زیادہ کانٹراسٹ فراہم کرتا ہے۔
پہلی بار G4میں کوالکم کا نیا اسنیپ ڈریگن 808 پروسیسر موجود ہے جس کے ساتھ ایل ٹی ای 10x ہے جس کے باعث بہترین کارکردگی اور بیٹری کی بچت ہوتی ہے۔ اس میں 3000 ایم اے ایچ کی تبدیل ہونے والی بیٹری ہے اور کوئیک چارج 2.0 اسکی معاونت کرتا ہے (جس کے ساتھ کوئیک چارج 2.0 کا سندیافتہ ایڈاپٹر ہے، جو الگ سے دستیاب ہوگا)۔ G4کے بیرونی ڈیزائن کے لئے سلم آرک نے ایک آرام دہ گرفت تیار کی ہے اور گرنے کی صورت میں اسکی زیادہ پائیداری کا اہتمام کیا ہے۔


ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او جونو چو نے بتایا کہ ایل جی کا G4ہمارا اب تک کا سب سے بہترین اسمارٹ فون ہے کیونکہ اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں آج کسی بھی موبائل فون کے بیڑے میں ایسا اسمارٹ فون نہیں ہوگا۔ ہمارا وژن یہ ہے کہ دیگر اسمارٹ فونز سے پیدا ہونے والے رجحانات سے پریشان ہوئے بغیر اپنے معیارات خود قائم کریں، ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس کامیابی کا گر موجود ہے کیونکہ G4سے متعلق موصول ہونے والا ابتدائی ردعمل انتہائی مثبت رہا۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-28

More Technology Articles