LG G4 smart phone review

LG G4 Smart Phone Review

ایل جی کے سمارٹ فون جی فورکاریویو

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنا اسمارٹ فون جی فور (G4)متعارف کرادیا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اس حوالے سے نیویارک، لندن، پیرس، سنگاپور اور سیول میں تعارفی تقاریب منعقد ہوئیں جن میں جی تھری کے وارث جی فور اسمارٹ فون کو ملاحظہ کرنے کے لئے دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد مہمان شریک ہوئے ۔ ایل جی کے جی فور کے اولین استعمال کنندہ وہ چار ہزار خوش قسمت صارفین ہے جو کمپنی کی جانب سے اب تک کی صارفین کی سب سے بڑی تجرباتی مہم کے سلسلے میں نئے اسمارٹ فون حاصل کریں گے۔



جی فور آرام دہ ، نفاست، بہترین منظرکشی اور باسہولت استعمال کا حامل ہے۔ اس میں ایف 1.8 اپرچر کا لینس ہے جو جی تھری اسمارٹ فون کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ روشنی امیج سینسر پر ڈالنے کا اختیار دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے جدید کیمرے کا ماڈیول نئے آئی پی ایس کوانٹم ڈسپلے کے ساتھ ملا ہوا ہے جو جی تھری میں متعارف کرائے گئے جدید کواڈ ایچ ڈی ڈسپلے کے مقابلے میں ہر طرح سے بہتر ہے۔

ایل جی کا جی فور انسانی حساسیت کا اظہار کرتا ہے جو اسکے پتلے اور قوس سے مزین بیرونی ڈیزائن اور گرافیکل یوزر انٹرفیس میں واضح طور پر نمایاں ہے۔

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیسنز کمپنی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او جونو چو نے کہا کہ "بہتر زندگی کیلئے جدت کے ساتھ فیشن اور اعلیٰ اسمارٹ فون کے ذریعے اپنے وعدہ کے ساتھ موجود ہیں اور ہماری توجہ ایک ایسے متوازن استعمال کنندہ کے تجربہ کی فراہمی پر مرکوز ہے جو جدید ترین ڈیوائس کا مقابلہ کرسکے۔
ہماری خواہش تھی کہ صارفین کو حقیقی معنوں میں انسانی تصور کے مطابق ڈیوائس فراہم کریں جو ٹیکنالوجیز کے ساتھ اینالاگ حساسیت کا ملاپ ہے اور وہ اسی لمحے کے اندر نتائج فراہم کرتے ہوں۔ ڈیزائن سے لیکر کیمرے اور یوایکس ڈسپلے تک یہ اب تک کا ہمارا سب سے بہترین فون ہے جو ہم نے تیار کیا۔ "

ایل جی نے اپنے جدید ترین بیڑے میں اس میں استعمال ہونے والے مٹیریل پر توجہ پر توجہ دی ہے۔
جی فور ڈائی شدہ چمڑے کے چھ رنگوں کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اس میں بٹوں اور والٹ میں استعمال ہونے والا خصوصی لیدر (Vegetable Tanned Leather) ماحول دوست ہے اور آسانی سے ری سائیکل کیا جاسکتا ہے کیونکہ اسکی تیاری میں کوئی سخت کیمیکل استعمال نہیں کئے گئے۔ جی فور میں پچھلے کور کی جانب دیگر مٹیریل میں تھری ڈی پیٹرن، دھاتی گرے کے علاوہ چمکیلے اور سنہرے رنگوں میں دستیاب ہے۔


نفاست کے ساتھ فیشن کے طور پر اختیار کئے جانے والا جی فور بالکل ہموار ہے اور دھاتی سطح اس صنعت میں ایک معیار بن چکی ہے۔ اس کا ڈیزائن سلم آرک (Slim Arc) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ سلم آرک نے ایک ہموار اسمارٹ فون کے مقابلے میں گرنے پر 20 فیصد زیادہ پائیداری کی سہولت فراہم کی ہے اور جب ہاتھ میں رکھیں تو آرام دہ احساس ہوگا۔

اس کا بیرونی ڈیزائن بھی اسمارٹ فون کے یوزر انٹرفیس کا عکاس ہے جس میں سادہ اور فطری طور پر تصوراتی گرافکس ہیں۔
جی فور میں آئیکن کے رنگ زیادہ تیز ہیں۔ مزید یہ کہ اسمارٹ نوٹس وجٹ استعمال کنندہ کی جانب سے منتخب کردہ ہوم اسکرین کے باعث خودکار طور پر اسکا بیک گراؤنڈ اور ٹیکسٹ رنگ تبدیل کردیتا ہے۔

ایل جی نے خوبصورت مناظر محفوظ کرنے کیلئے جی فور میں 16 میگا پکسل کا کیمرا فراہم کیا ہے۔ اسکے کیمرے میں ایف 1.8 اپرچر کا لینس ہے جو 80 فیصد سے زائد روشنی کو سینسر تک بھیجتا ہے۔
اس میں پہلے سے بہتر کم روشنی کے حامل او آئی ایس 2.0 بھی موجود ہے جو آئی ای ایس پلس کی کارکردگی کو دوگنا بڑھادیتا ہے۔ یہ تصویر کے استحکام کو ایکس ایکسز اور وائی ایکسز پر ایک سے دو ڈگری وسعت دیتا ہے اور یوں پہلی بار ایک تھرڈ ایکسز کا اضافہ ہوجاتا ہے۔

جی فور میں خاص بات یہ ہے کہ اسے فوٹوگرافرز بھی استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ یہ ہر تصویر کیلئے ان کو فوکس کا براہ راست کنٹرول، شٹر اسپیڈ، وائٹ بیلنس سمیت دیگر سہولیات استعمال کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
پیشہ ورانہ طور پر فوٹو گرافر اپنی تصویریں جے پیگ فارمیٹ کے علاوہ را (RAW ) فارمیٹ میں بھی محفوظ کرسکتے ہیں۔

جی فور کے جدید کیمرے میں کلر اسپیکٹرم سینسر (سی ایس ایس) شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا فیچر ہے۔ سی ایس ایس منظر میں آر جی بی دیکھتے ہوئے ماحول کے مطابق رنگ کی بالکل درستی بہتر بناتا ہے۔ سی ایس ایس اس معلومات کے ذریعے کیمرے کے وائٹ بیلنس اور فلیش کے رنگ کو ترتیب دیتا ہے تاکہ ایسی تصویریں بنیں جو ویسی ہی محسوس ہو ں جیسی برہنہ آنکھ سے نظر آتی ہے۔


سیلفی لینے کے لئے جی فور میں 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا موجود ہے جس کے ذریعے تفصیلی طور پر شارپ تصویر لی جاسکتی ہے۔ گیسچر انٹرویل شاٹ کے 2 سیکنڈز کے وقفے سے چار تصویریں لیتا ہے جس کے ذریعے انتہائی مشکل ترین حالات میں بہترین تصویر لینے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

ایل جی کا جی فور وہ پہلا اسمارٹ فون ہے جو 5.5 انچ آئی پی ایس کا نیا کوانٹم ڈسپلے دیتا ہے جس کے باعث رنگوں کی 20 فیصد زیادہ بہتر منظر کشی ہوتی ہے جبکہ 25 فیصد بہتر روشن اور 50 فیصد وسیع کانٹراسٹ فراہم کرتا ہے۔
یہ پہلا کواڈ ایچ ڈی ڈسپلے ہے جو جدید ترین ایڈوانسڈ ان سیل ٹچ (Advanced In-Cell Touch ) ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو ایل سی ڈی اور ٹچ سینسر کو ایک سطح فراہم کرکے رنگوں کی دوبارہ بہتری تیاری اور ٹچ حساسیت بڑھاتا ہے۔ رنگ ظاہر کرنے کیلئے اس کے نئے ڈسپلے کی پیمائش ڈجیٹل سنیما انیشیٹوز(Digital Cinema Initiatives) کے معیارات کے مطابق ہے جسے ہالی ووڈ کے اسٹوڈیوز کی جانب سے بہترین قرار دیا گیا ہے۔


جی فور کے ساتھ بہترین معیار کی بیٹری ہے، اس بیٹری کی گنجائش 3ہزار ایم اے ایچ ہے جو اسمارٹ فون کی ایک منفرد خاصیت ہے۔ اس کی بیٹری کو تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس میں توانائی کی بچت کے حامل کوالکم اسنیپ ڈریگن 808 پروسیسر کے ساتھ ایکس 10 ایل ٹی ای کی پیشکش کی گئی ہے جس کے ذریعے جی فور کو پورا دن استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایل جی کو توقع ہے کہ جی فور میں موجود جی تھری کی گنجائش والی بیٹری 20 فیصد زیادہ چلے گی

ایل جی کا جی فور وہ پہلا فون ہے جس میں انسانی تصور سے مطابقت رکھنے والا یو ایکس 4.0 خصوصیات شامل کی گئی ہیں ۔

یہ استعمال کے دوران غیرضروری مراحل کا خاتمہ کرتا ہے جبکہ جدید صارف کو کو کنفیگریشن کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

اس میں کوئیک شاٹ کے ذریعے صارفین کیمرے کی ایپلی کیشن کھولے بغیر تصویریں لے سکتے ہیں اور ڈسپلے آف ہونے کے باوجود پیچھے موجود بٹن سے ڈبل ٹیپنگ کرسکتا ہے۔ اس کا کیمرا غیرمعمولی طور پر اتنہائی تیز رفتار ہے اور یہ تقریبا نصف سیکنڈ میں تصویر کھینچ لیتا ہے۔


اسکی نئی گیلری بہت تیز رفتار ہے اور اسکرول کرکے ہزاروں تصویروں کو ٹائم لائن پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کی میموریز کی خاصیت یہ ہے کہ کلاؤڈ کو اپ لوڈ کئے بغیر تصاویر اور ویڈیوز کو خودکار طور پر وقت اور مقام کے مطابق محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

اس میں ایونٹ پاکٹ کا بھی آپشن ہے جس کے ذریعے کیلنڈر اور سوشل میڈیا سائٹس سے اپنی ملاقاتیں، معموملات اور سرگرمیوں کو ایک جگہ لاتا ہے۔
اس لئے ابتدائی مرحلے کے بعد بہت سے کیلنڈر کھولنے کی ضرورت نہیںرہتی ۔

اس میں پہلے سے بہتر اسمارٹ نوٹس خاصیت بھی ہے جو موسم، سفر، عادات سمیت ذاتی معاملات کے نوٹیفکیشنز فراہم کرتا ہے جبکہ اس طرح تجاویز دیتا ہے کہ اب بارش کا امکان ہے اپنے ساتھ چھتری رکھیں۔

کوئیک ہیلپ پر استعمال کنندگان کو ایل جی کے فور جی سے متعلق کسی بھی قسم کے سوال کا جواب دیا جاتا ہے۔ یہ استعمال کنندگان کو جی فور کی سیٹنگز کے علاوہ کسٹمر سروس کے ساتھ کال بھی شیڈول کراتا ہے۔

جی فور میں گوگل آفس بھی پہلے سے انسٹال ہے جبکہ جی فور کے مالکان گوگل ڈرائیو اسٹوریج کے ذریعے دو سال تک اضافی 100 جی بی ڈیٹا وصول کرسکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-23

More Technology Articles