LG intros PH1 PH2 PH3 and PH4 Bluetooth speakers

LG Intros PH1 PH2 PH3 And PH4 Bluetooth Speakers

ایل جی نے پی ایچ 1، پی ایچ2، پی ایچ3 اور پی ایچ 4 بلوٹوتھ سپیکر متعارف کرا دئیے

ایل جی نے پورٹ ایبل بلوٹوتھ سپیکرز کی نئی سیریز متعارف کرائی ہے۔ پی ایچ 1، پی ایچ 2، پی ایچ 3 اورپی ایچ 4 میں سے پی ایچ 2 اور پی ایچ 4 آوٹ ڈور استعمال کےلیے بنائے گئے ہیں۔ یہ دونوں سپیکر Bass Boost اور 360 ڈگری اومنی ڈائریکشنل آوٹ پٹ دیتے ہیں۔پی ایچ 4 پی ایچ 2 کی نسبت بڑے سپیکر ہیں۔ پی ایچ 4 کی بیٹری ٹائمنگ 10 گھنٹے اور پی ایچ 2 کی 6 گھنٹے ہے۔
موم بتی جیسے ڈیزائن کے ایل جی پی ایچ 3 میں 5 ملٹی کلرڈ لائٹنگ موڈز ہیں۔

ان ڈور استعمال کے ان سپیکروں کی بیٹری ٹائمنگ 10 گھنٹے ہے۔
پی ایچ 2، پی ایچ 3 اور پی ایچ 4 کو ایک ساتھ دو بلوٹوتھ ڈیوائسز سے پیئر کیا جا سکتا ہے۔ سپیکروں کے ساتھ موجود پورٹس سے انہیں ایسی ڈیوائس سے بھی کنکٹ کیا جا سکتا ہے، جن میں بلوٹوتھ نہیں ہوتی، جیسے سی ڈی اور ایم پی 3 پلیئززوغیرہ۔

(جاری ہے)


ایل جی پی ایچ 1 میں بلٹ ان موڈ لائٹ ہے اور اسے نائٹ لائٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پی ایچ 3 کی طرح یہ بھی ان ڈور سپیکر ہے۔ اس کی بیٹری ٹائمنگ 5 گھنٹے ہیں۔
ان چاروں بلوٹوتھ سپیکروں کو اکتوبر میں مختلف ممالک میں لانچ کیا جائے گا۔ایل جی نے ابھی ان سپیکروں کی قیمت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
ایل جی ستمبر میں ہونے والی آئی ایف اے 2016 میں اپنی نئی بلوٹوتھ ایسسریز بھی متعارف کرائے گا۔

LG intros PH1 PH2 PH3 and PH4 Bluetooth speakers
تاریخ اشاعت: 2016-08-23

More Technology Articles