LG Leverages Display Expertise Enters Medical Imaging Market

LG Leverages Display Expertise Enters Medical Imaging Market

ایل جی الیکٹرانکس نے طبی میدان میں جدید ترین امیج ڈسپلے متعارف کرادیئے

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے صحت عامہ کے ماہرین کو درست اور ہنگامی صورتحال میں بروقت علاج کیلئے فلیٹ پینل ڈسپلے متعارف کرادیئے ہیں۔ یہ خصوصی ڈسپلے کلینکل اور سرجیکل مانیٹرز ہیں جن کی بدولت ڈاکٹرز اور سرجنز کو اہم فیصلے کرنے میں آسانی ہوگی۔ نئے مانیٹرز اور جدید ریڈیوگرافی ڈیوائس کو شکاگو میں ریڈیالوجی سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے سالانہ اجلاس میں سامنے لایا جارہا ہے۔



ایل جی کے 8 ایم پی کلینکل ریویو مانیٹر 27 انچ کا آئی پی ایس مانیٹر ہے جس میں 3840 ایکس 2160 پکسلز کی سہولت ہے جس کی بدولت اسپتال کے اسٹاف کو زیادہ مہارت کے ساتھ روانی سے بیک وقت کئی کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر اس کی برائٹ نیس کی سطح میں اضافہ بھی لایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مانیٹر وائیڈ اینگل، کم سے کم رنگ کی تبدیلی اور بالکل درست تصویر کے ساتھ ماہرین صحت کو مزید سہولت فراہم کرتے ہیں۔

یہ مانیٹر ڈیجیٹل امیجنگ اور کمیونکیشنز ان میڈیسن (ڈی آئی سی او ایم) سے مطابقت رکھتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ گرے اسکیل ٹونز سے درست تصویر کو برقرار رکھا جاتا ہے۔ اسے مختلف ڈیوائسز کے ساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے۔ یہ مانیٹر بیک لائٹ اسٹیبلائیزیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے جو روشن تصویر کی ضمانت دیتا ہے۔

اسی طرح ایل جی کے 8 ایم پی سرجیکل مانیٹر کو آپریشن تھیٹر میں مختلف جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بالخصوص سرجنز کو چھوٹے آپریشنز سے بھرپور فائدہ پہنچے گا کیونکہ ایل جی کے چوڑے اور انتہائی درست مانیٹر کی بدولت وہ آپریشن کے دوران بالکل درست مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ ایل جی کے سب سے منفرد 8 ایم پی یو ایچ ڈی پینل سے ڈاکٹروں کو تکنیکی طور پر پیچیدہ آپریشنز میں مدد ملتی ہے اور مانیٹر کی آئی پی ایس ٹیکنالوجی کی بدولت مختلف میڈیکل ماہرین مختلف زاویوں سے ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
اس کی برائٹ نیس کی سطح 800 این آئی ٹی تک جاسکتی ہے۔ یہ روشن آپریشن رومز کے لئے بہترین ہے۔ اس کے مانیٹر ایس آر جی بی کلر اسپیس میں گہرے سرخ رنگ کی اضافی گنجائش ہے جس کی بدولت ڈاکٹروں مختلف اقسام کے ٹشوز اور خون کی رگیں زیادہ آسانی سے پہچاننے کے قابل ہوجائیں گے۔

آج اسپتالوں میں میڈیکل ٹیکنالوجی باآسانی دوسری جگہ منتقلی ، کم وزنی اور تادیر کام کرتی ہے جو مریضوں کی غیرمعمول طور پر دیکھ بھال کے لئے اہم ہے۔
آر ایس این اے برائے 2016 کے سالانہ اجلاس میں ڈیجیٹلائیزڈ ایکس رے ڈیٹکٹر 16 بٹ امیج پروسیسنگ صلاحیت کے ساتھ اعلیٰ معیار کے ریڈیوگرافی امیجز چند سیکنڈز میں تیار کرتے ہیں جس میں ایک پکسل کے پچ رینج 127 مائیکرومیٹرز ہے۔ اس کی بدولت یہ ریڈیوگرافرز اور ریڈیالوجسٹس کے لئے تیزرفتاری اور بالکل درستی کے ساتھ انتہائی اعلیٰ معیار کے امیج تیار کرتا ہے جس سے صحت کے مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے۔
میگنیشیم اور کاربن فائبر کی بدولت ایل جی کا ڈی ایکس ڈی اپنے مریضوں کو علاج کی مختلف اقسام کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ پانی اور دھول مٹی کے لئے آئی پی 41 ریٹنگ کا حامل ہے جس کی بدولت کسی پاوڈر یا مائع کے ملنے کے باوجود بہترین کارکردگی کی ضمانت دیتا ہے۔

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے پریذیڈنٹ برائن کیون نے بتایا، "ایل جی کی جانب سے میڈیکل امیجنگ ڈیوائس مارکیٹ سے بزنس ٹو بزنس مارکیٹ میں ہماری جارحانہ نئی حکمت عملی سے ایل جی کی پوزیشن مستحکم ہوتی ہے۔
پریمیم ڈسپلے انڈسٹری میں صف اول کے رہنما کے طور پر ہمیں یقین ہے کہ ایل جی ٹیکنالوجی سے اسپتالوں اور طبی سہولیات میں نمایاں طور پر بہتری آئے گی، کیونکہ وہ تشخیص کے کاموں میں درستگی، کوالٹی اور مہارت میں بہتری کے متلاشی ہوتے ہیں۔ "

آر ایس این اے 54 ہزار سے زائد ریڈیولوجسٹ، ریڈیشن انکالوجسٹ، طبی ماہرین اور متعلقہ سائنسدانوں پر مشتمل ادارہ ہے جس صحت عامہ اور مریضوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے جو تعلیم، تحقیق اور ٹیکنالوجی کی جدت کے ذریعے کام کرتا ہے۔ ایل جی کی نئی میڈیکل امیجنگ ڈیوائسز پہلی بار آر ایس این اے 2016 کے سالانہ اجتماع میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہیں جو 2 دسمبر کو شروع ہوگی۔ اس کے بعد انہیں اہم مارکیٹوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

LG Leverages Display Expertise Enters Medical Imaging Market
تاریخ اشاعت: 2016-11-30

More Technology Articles