Lumia 430 Dual Sim available in Pakistan

Lumia 430 Dual Sim Available In Pakistan

مائیکروسافٹ نے پاکستان میں کم بجٹ والے طبقے کے لیے لومیا 430متعارف کرا دیا

مائیکروسافٹ ڈیوائسزنے اعلان کیا ہے کہ لومیا 430 ڈوئل سم اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ اس نئے فون کی قیمت محض 7,950روپے ہے۔ جدیدترین ونڈوز فون 8.1 پر چلنے والے اس فون میں کوالکام اسنیپڈریگن 1.2گیگاہرٹز ڈوئل کور پروسیسر اور پہلے سے انسٹال کردہ مائیکروسافٹ آفس، اسکائپ اور ونڈرائیو کے لومیا 430ڈوئل سم اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ سفرکے دوران لوگوں کو کام اور کھیل دونوں میں زیادہ سے زیادہ کارکردگی میں مدد فراہم کرتاہے۔

قیمت میں انتہائی باکفایت لومیا میں ونڈوز10بھی انسٹال کی جا سکتی ہے۔لومیا 430ڈوئل سم کی خصوصیات میں ایک رنگین ، پائیدار اور مختصرڈیزائن، 4انچ چوڑا شوخ رنگوں والا ڈبلیو وی جی اے ڈسپلے کے ساتھ تمام جدید ایپلیکیشنز، گیمز اور ویڈیوز شامل ہیں۔ لومیا 430کے ذریعے لوگ روزانہ زیادہ کارکردگی کے قابل ہو سکیں گے اور اسی کے ساتھ اپنی ذاتی کارکردگی میں اضافے کے لیے مائیکروسافٹ آفس اور آوٴٹ لک کااستعمال بھی کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہیں اسٹوریج کے لیے OneDrive پر 30GB جگہ بھی دستیاب ہو گی جس میں 15GBاسٹینڈرڈ جبکہ 15GBکیمرا رول بیک کے ایکٹویٹ ہونے پر دستیاب ہوگی۔اس کے علاوہ اپنی اہم دستاویزات کو محفوظ رکھنے کے لیے لومیا رکھنے والے افراد کو 30جی بی فری کلاوٴڈاسٹوریج بھی دستیاب ہو گی۔فرنٹ پر موجود کیمرے کی ذریعے لوگ اسکائپ پر ویڈیو کالز سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔
اسمارٹ ڈوئل سم استعمال کرنے والے لوگ سم کارڈ پر اپناایک منفرد پروفائل بنا سکیں گے مثلاً ”کام“ یا ”فیملی“ تاکہ وہ روزانہ کی کمیونیکیشن کو بہتر طور پر سنبھال سکیں۔ مقبول ایپلیکیشنز مثلاً فیس بک، ٹوئٹر، وٹس ایپ، کینڈی کرش ساگا اور انسٹاگرام بھی دستیاب ہیں جب کہ مزید تفریحی ایپلیکیشنز محض ایک کلک کی دوری پر ونڈوز فون اسٹور پردستیاب ہیں۔
مائیکروسافٹ موبائل ڈیوائسز اینڈ سروسز پاکستان کے جنرل منیجر جناب محمد کامران خان کا کہنا ہے کہ ”دنیا بھر میں لوگوں نے لومیا کی اس سستی رینج کوبڑے جوش و خروش کے ساتھ خوش آمدید کہا ہے۔اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ لوگ انتہائی کم بجٹ کے ساتھ بھی مائیکروسافٹ کی چھاپ کا تجربہ کریں، ہم اس شعبے میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔ لومیا 430ڈوئل سم ہمارے اس عزم کا تسلسل ہے جس میں مناسب قیمت میں درست ہارڈوئیر، سافٹوئیر، سروسز اور ایپلیکیشنزکومشترکہ طور پر پیش کرنا ہے۔
لوگوں کو ایک ایسا اسمارٹ فون فراہم کرنا ہے جسے وہ حاصل بھی کر سکیں اور اس کے استعمال میں فخر بھی محسوس کریں۔مائیکروسافٹ کے وی پی سیلز موبائل ڈیوائس سیلز برائے مشرق قریب، شمالی افریقہ اور ایمرجنگ ایشیاجناب جیمز ردرفورڈنے کہا کہ ”ہم باکفایت لومیا 430ڈی ایس اسمارٹ فون کی آمد پر بہت خوش ہیں۔ اسمارٹ فون واقعی ہمارے اس اس انتھک عزم کی علامت ہے جس کا مقصد بہتر اور مربوط دنیا کی تعمیر اور لوگوں کے لیے ’اسے ممکن بنانا‘ ہے تاکہ وہ ہماری اعلی کوالٹی کی ڈیوائسزکا مناسب قیمت پر لطف اٹھا سکیں۔“لومیا 430ڈوئل سم دو رنگوں یعنی شوخ اورنج اور بلیک میں دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-26

More Technology Articles