Nextbit Robin enters Kickstarter planned as the first cloud phone

Nextbit Robin Enters Kickstarter Planned As The First Cloud Phone

نیکسٹ بٹ نے نیکسٹ بٹ روبن لانچ کر دیا

کچھ دن پہلے ہی ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ نیکسٹ بٹ1 ستمبر کو نیا سمارٹ فون لانچ کر رہا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)، اپنے وعدے کے مطابق گوگل اور ایچ ٹی سی کے سابقہ سی ای او کی نئی کمپنی نیکسٹ بٹ نے نیکسٹ بٹ روبن لانچ کر دیا ہے ۔
نیکسٹ بٹ روبن، کک سٹارٹر پر اپنے سپورٹ کرنے والوں کا منتظر ہے۔ نیکسٹ بٹ نے کک سٹارٹر پر نیکسٹ بٹ روبن کو لانچ کرتےہوئے 5 لاکھ ڈالر جمع کرنے کی مہم شروع کی تھی۔

اس مہم کے پہلے دن ہی 5 لاکھ ڈالر سے زیادہ جمع ہو چکے ہیں، جبکہ ابھی 29 دن باقی ہیں۔
اینڈریوڈ سمارٹ فون نیکسٹ بٹ رابن دوسری کمپنیوں کے فلیگ شپ کی طرح ہی ہے، مگر اس کی ایک خوبی جو اسے دوسرے تمام فونز سے ممتاز کرتی ہے، وہ انٹرنل سٹوریج کے ساتھ ساتھ کلاؤڈ سٹوریج کا فیچر ہے۔

(جاری ہے)


روبن میں 5.2انچ کا آئی پی ایس ڈسپلے ہے، چپ سیٹ سنیپ ڈریگن 808 اور ریم 3 جی بی ہے۔

13 میگا پکسل کے رئیر کیمرے میں فیز ڈیٹیکٹشن، آٹو فوکس اور ڈوئل ٹون فلیش کا فیچر بھی شامل ہے۔فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔
کنکٹیویٹی کے معاملے میں روبن میں یو ایس بی پورٹ سی پورٹ اور کوئیک چارجنگ کی سپورٹ بھی شامل ہے۔بلو ٹوتھ4.0، این ایف سی، وائی فائی a/b/g/n/ac اور ایل ٹی ای کا فیچر بھی دستیاب ہے۔روبن میں فنگر پرنٹ سکینر، فرنٹ سٹیریو سپیکرز اور 2,680ایم اے ایچ کی بیٹری بھی ہے۔

روبن کی بیک سائیڈ پر چار نوٹیفیکیشن ایل ای ڈیز بھی لگی ہیں۔ یہ ایل ای ڈی فون کے تمام نوٹیفیکیشن سے آپ کو مطلع کرتی ہیں۔
روبن کی ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں اینڈریوڈ کا جدید ترین ورژن اینڈریوڈ مارش میلو انسٹال ہوگا۔اس فون کی انٹرنل سٹوریج 32 جی بی ہو گی، جو بڑھائی نہیں جا سکے گی۔ تاہم انٹرنیٹ کے ہوتے ہوئے سٹوریج کی فکر کرنے کی بالکل ضرورت نہیں۔
روبن میں کلاؤڈ سٹوریج کی بدولت جتنی چاہے سٹوریج دستیاب ہوگی۔ فون کی تمام ویڈیوز، آڈیوز، ایپلی کیشنز، تصاویر اور دوسرا تمام ڈیٹا خود بخود کلاؤڈ سٹوریج پر اپ لوڈ ہو جائے گا۔یعنی موبائل گم ہونے یا ٹوٹنے پر صارفین کو ڈیٹا کی وجہ سے زیادہ پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔نیکسٹ بٹ کا کہنا ہے کہ روبن خریدنے والے ہر صارف کو 100 جی بی کلاؤڈ سٹوریج دی جائے گی مگر اس کے ساتھ نیکسٹ بٹ نے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ اضافی سٹوریج کی ضرورت پڑنے پر اضافی سٹوریج مفت فراہم کی جائے گی، یعنی نیکسٹ بٹ لامحدود سٹوریج فراہم کر رہا ہے۔

نیکسٹ بٹ رابن، کک سٹارٹر پر دستیاب ہے۔ پہلے 1000 صارفین کے لیے اس کی قیمت 299ڈالر رکھی گئی تھی۔ پہلے ایک ہزار صارفین مکمل ہو چکے ہیں۔اس کے بعد کک سٹارٹر کے صارفین کے لیے اس کی قیمت 349 ڈالر ہوگی۔ جب یہ مارکیٹ میں آئے گا تو اس کی قیمت 399 ڈالر ہوگی۔روبن کی پہلی کھیپ جنوری 2016 میں روانہ کی جائے گی، جبکہ دوسری کھیپ فروری 2016 میں بھیجی جائے گی۔ نیکسٹ بٹ کے اس فون کو فوکس کون بنا رہا ہے۔
کک سٹارٹر پر روبن کی مہم کا صفحہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Nextbit Robin enters Kickstarter planned as the first cloud phone
تاریخ اشاعت: 2015-09-02

More Technology Articles