Oppo A33 with 5 inch display and SD410 SoC launched

Oppo A33 With 5 Inch Display And SD410 SoC Launched

اوپو اے 33

اوپو نے لو اینڈ اے 33 فون لانچ کردیا ہے۔ اس ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 410 ایس او سی کے ساتھ 1.2 کواڈ کور کورٹیکس –اے 53 سی پی یو ہے۔ اوپو اے33 کی سکرین 5 انچ(960×540پکسل ریزولوشن) ڈسپلے ہے۔اس ہینڈ سیٹ میں 2 جی بی ریم ، 16 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 2400 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔اوپو اے 33 کا رئیر کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس کی پیمائش 142.7 × 71.7 × 7.55ملی میٹر اور وزن 146 گرام ہے۔

اوپو اے 33 میں اینڈروئیڈ 5.1 پر بنایا گیا کلر او ایس 2.1 انسٹال ہے۔ڈیوائس کے کنکٹیویٹی آپشن میں بلو ٹوتھ 4.0، مائیکرویو ایس بی 2.0، 4 جی ایل ٹی ای، وائی فائی اور جی پی ایس/اے-جی پی ایس شامل ہیں۔یہ فون سیاہ اور سفید دو رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔اس سیٹ کو ابھی چین میں لانچ کیا گیا ہےجہاں اس کی قیمت 235 ڈالر کے برابر ہے۔

Oppo A33 with 5 inch display and SD410 SoC launched
تاریخ اشاعت: 2015-11-22

More Technology Articles