Over a million people have requested OnePlus 2 invites

Over A Million People Have Requested OnePlus 2 Invites

ون پلس ٹولانچ سے پہلے ہی مشہور

ون پلس ٹو سمارٹ فون کو کچھ دن پہلے ہی منظر عام پر لایا گیا ہے۔ صارفین نے اس میں بہت زیادہ دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔اس کے سائن اپ پیج سے پتہ چلا ہے کہ اب تک دس لاکھ سے زیادہ افراد اس ہینڈ سیٹ کو خریدنے کے لیے درخواست کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

دو تین دن پہلے درخواستوں کی تعداد سات لاکھ ساٹھ ہزار تھی ، جو اب بڑھ کر دس لاکھ سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔
ون پلس نے 2013 میں ون پلس ڈیوائس لانچ کی تھی۔ یہ ڈیوائس اب تک 15 لاکھ کی تعداد میں فروخت ہو چکی ہے۔جب کہ ون پلس ٹو کو متعارف کرانے پر ہی دس لاکھ سے زیادہ خریدارمل گئے۔
پچھلے سال ون پلس ون کی لانچ کے بعد اب ون پلس ٹو کی لانچ سے ون پلس برانڈ مزید مستحکم ہوگا۔

Over a million people have requested OnePlus 2 invites
تاریخ اشاعت: 2015-08-01

More Technology Articles