Possible Asus Zenfone 3 spotted on TENAA

Possible Asus Zenfone 3 Spotted On TENAA

ممکنہ اسوس این فون 3 کی تفصیلات

اسوس اپنے زین فون متعارف کراتا ہے تو ایک ایک ماڈل کی کئی کئی ورژن متعارف کراتا ہے، جب کےنام سب کے زین فون ہی ہوتے ہیں مگر ماڈل نمبر سے درست پہچان ہوتی ہے، یہ ماڈل نمبر زیادہ عام نہیں ہوتے۔ چینی ویب سائٹ ٹینا(TENNA) سے ایک نئے زین فون کی تفصیلات کے بارے میں پتہ چلا ہے۔ٹینا، جو چینی ریگولیشن کی ویب سائٹ ہے، پر اس نئی ڈیوائس کا ماڈل نمبر Z00EDB ہے۔

اس نمبر سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ زین فون کے اگلے ماڈل یعنی زین فون 3 کا ماڈل نمبر ہے۔

(جاری ہے)

نئے سمارٹ فون میں 5 انچ 720p آئی پی ایس ڈسپلے، 1.2 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیس، 2 جی بی ریم، 16 جی بی سٹوریج، میموری بڑھانے کےلیےمائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی ہے۔مین کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے جس میں ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش لگی ہے۔خیال ہے کہ اس میں لیزر آٹو فوکس کا فیچر بھی ہوگا۔

فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے جبکہ پیمائش 143.7x71.5x10.7ملی میٹر ہے۔ممکنہ زین فون 3 کا وزن 145 گرام ہے، جبکہ اس میں اینڈریوڈ 5.0.2 لالی پاپ انسٹال ہوگی۔چند دنوں میں ہی معلوم ہو جائے گا کہ اسوس زین فون 3 متعارف کرا رہا ہے یا یہ زین فون 2 کا ہی کوئی نیا ورژن ہے۔ اسوس اگلے ہفتے ایک تقریب میں کچھ نئی ڈیوائس، زین پیڈ، بھی متعارف کرانے والا ہے(تفصیلات اس صفحے پر

تاریخ اشاعت: 2015-05-27

More Technology Articles