QMobile F1 A feature phone that hosts 4 SIMs at a time

QMobile F1 A Feature Phone That Hosts 4 SIMs At A Time

کیو موبائل ایف 1

کیو موبائل نے ایک نیا فیچر فون ایف 1 متعارف کرا دیاہے۔اس فون کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایک ساتھ 4 نیٹ ورک چل سکتے ہیں۔یہ فون اُن صارفین کے لیے بہترین ہیں جو مختلف دوستوں سے رابطے کے لیےمختلف موبائل نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں اور لمبی کال کرنے سےپہلے سم تبدیل کرتے ہیں۔اس فیچر فون کا ڈسپلے 2.4انچ کیو وی جی اے ہے جبکہ بیٹری بھی پاورفل یعنی 1800ایم اے ایچ کی ہے۔

(جاری ہے)


اس فون میں سمارٹ کیمرہ بھی ہے، آڈیو ویڈیو پلیئر، وائرلیس ایف ایم ریڈیو، موبائل ٹریکر ، گیمز بھی۔غیر ضروری کالز اور ایس ایم ایس کو بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ کالز کو ریکارڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔جی پی آر ایس فیچر کی بدولت موبائل ڈیٹا کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس موبائل کی قیمت 2,375روپے ہے۔
اس سے پہلے کیو موبائل نے کیوموبائل پاور 3 فیچر فون متعارف کرایا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)، جس کی سب سے اہم خصوصیت اس کی 45 دن تک چلنے والی بیٹری تھی۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-05

More Technology Articles