Raspberry Pi latest computer costs just 5 dollar

Raspberry Pi Latest Computer Costs Just 5 Dollar

رسبری پائی کے تازہ ترین کمپیوٹر کی قیمت صرف 5 ڈالر

رسبری پائی فاؤنڈریشن  کے سستے ترین بورڈز کی وجہ سے یونیورسٹی کے طلباء اور دیگر افراد اپنے پراجیکٹس اور شوق کےلیے اپنے کمپیوٹر خود ہی بڑی آسانی سے بنا سکتے ہیں۔یہیں پر بس نہیں اب رسبری پائی نے  نیا پروگرام ایبل  کمپیوٹنگ بورڈرسبری پائی زیرو متعارف کرایا ہے۔اس بورڈ کی قیمت صرف 5ڈالر ہے۔
بورڈ پر براڈکام بی سی ایم 2835 ایپلی کیشن پراسیسر(1 گیگا ہرٹز اے آر ایم 11 کور)، 512 ایم بی ریم، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، منی ایچ ڈی ایم آئی ساکٹ 1080p(60 فریمز فی سیکنڈ) سپورٹڈ، مائیکرویوایس بی ساکٹ اور بڑی پائی ڈیوائسز سے جڑنے کےلیے پن لے آؤٹ ہے۔


اپنے چھوٹے سائز کی باوجود پائی زیرو کافی تیزرفتار اور بہتر ہے۔ اس کا سائز صرف 65x30ملی میٹر یعنی کریڈٹ کارڈ سے بھی چھوٹا ہے مگر یہ سب سے پہلے متعارف کرائے گئے پائی سے 40 فیصد تیز ہے۔

(جاری ہے)


پائی زیرو بنانے والوں کا کہنا ہے کہ اس میں رسبری کا بنایا ہوا Raspbian ،جو لینکس کا رسبری پائی کے لیے بنایا ہوا ورژن ہے، چل سکتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں سکریچ، مائنزکرافٹ اور سونک پائی جیسی ایپلی کیشن بھی چل سکتی ہیں۔

اس بورڈ میں سٹینڈرڈ یوایس بی پورٹ یا ایتھرنیٹ پورٹ نہیں۔ اس لیے اسے  مختلف ڈیوائسز اور انٹرنیٹ سے مربوط کرنے کے لیے صارفین  کو یوایس بی ہب لینا ہوگا۔رسبری فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ  اگر آپ کے پاس پہلے سے رسبری پائی بورڈ ہے تو سب سے پہلے مائیکروایس ڈی  کو سیٹ کر کے اسے زیرو پرپورٹ کریں۔رسبری پائی امریکا اور برطانیہ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-27

More Technology Articles