Samsung Galaxy Active Neo is official in Japan

Samsung Galaxy Active Neo Is Official In Japan

سام سنگ گلیکسی ایکٹیو نیو

سام سنگ نے جاپان میں ایک نئے فون گلیکسی ایکٹو نیو(Galaxy Active Neo) کو متعارف کرا دیا۔عالمی مارکیٹ میں اسے چند ماہ بعد لانچ کیا جائے گا۔
گلیکسی ایکٹیو نیو درمیانے درجے کی ڈیوائس ہے، جس کی سکرین 4.5 انچ ڈبیلو وی جی اے(480p) ڈسپلے ہے۔ اس میں سنیپ ڈریگن 410 چپ ،کواڈ 1.2گیگا ہرٹز کورٹیکس اے 53 سی پی یو، ایڈرینو 306 جی پی یو اور 2 جی بی ریم ہے۔
ایکٹیو نیو کا رئیر کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 2 میگا پکسل ہے۔

16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے، جسے بڑھایا جا سکتا ہے۔ایکٹیو نیو کی بیٹری 2200 ایم اے ایچ ہے۔

(جاری ہے)

کنکٹیویٹی پیکج میں ایل ٹی ای، وائی فائی، بلوٹوتھ4.1 اور این ایف سی شامل ہے۔ ڈیوائس میں اینڈریوڈ5.1 لولی پاپ انسٹال ہے۔
اس ایکٹیو فون کی سرٹیفیکیشن IP68ہے، یعنی یہ ڈسٹ اور واٹر پروف ہے۔ یہ ڈیڑھ میٹرتک گہرے پانی میں آدھا گھنٹہ پڑارہے تو خراب نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ STD-810G سرٹیفیکیشن نمک، سمندری پانی، گرد، فضا میں نمی، بارش، وائبریشن، سولر ریڈی ایشن، ٹرانسپورٹ اور تھرمل شاک سے بچاؤ فراہم کرنے کے لیے ہے۔یہ فون 2 ٹن تک وزن سہہ سکتا ہے جبکہ ڈیڑھ میٹر کی اونچائی سے کنکریٹ کے فرش پر گرنے کے بعد محفوظ رہ سکتا ہے۔
جاپان میں این ٹی ٹی ڈوکومو اسے پیش کر رہاہے۔ اس کی قیمت 20000 جاپانی ین یا 150 پاؤنڈ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-03

More Technology Articles