Samsung Galaxy C9 Pro is now official

Samsung Galaxy C9 Pro Is Now Official

سام سنگ نے 6 جی بی ریم کےساتھ گلیکسی سی 9پرو لانچ کردیا

سام سنگ نے چین میں گلیکسی سی 9 پرو لانچ کر دیا ہے۔ یہ کمپنی کا پہلا فون ہے جس میں سام سنگ نے 6 جی بی ریم استعمال کی ہے۔ چینی مارکیٹ ، جہاں ہارڈ وئیر کو ہی دیکھا جاتا ہے، میں اتنی زیادہ ریم فون کی فروخت میں اہم کردار ادا کرے گی۔سی 9 پرو میں سنیپ ڈریگن 653 چپ سیٹ ، 6انچ 1080pٹچ سکرین، 64 جی بی انٹرنل سٹوریج، جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے، اور 4000ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

(جاری ہے)


فون کے 16میگا پکسل رئیر کیمرےکی اہم خصوصیات میں f/1.9 اپرچر، فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس اور ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش ہے۔ سیلفی کے لیے فون میں فرنٹ پر بھی f/1.9 اپرچر کےساتھ 16میگا پکسل کیمرہ ہے۔
سی 9 پرو ڈوئل سم ہینڈ سیٹ ہے ، جس میں 4 جی کی سپورٹ، این ایف سی، بلوٹوتھ 4.2، جی پی ایس، 802.11این وائی فائی اور 3.5 ایم ایم ہیڈسیٹ جیک ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو انسٹال ہے۔سی 9 پرو کی پیمائش 162.9 x 80.7 x 6.9 ایم ایم اور وزن 189 گرام ہے۔ چین میں اس فون کے پری آرڈر شروع ہوچکے ہیں۔ سام سنگ کے آن لائن سٹور پر اس کی قیمت 3199یوان یا 472 ڈالر ہے۔ اسے 11 نومبر سے فروخت کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-21

More Technology Articles