Samsung Galaxy Grand On and Galaxy Mega On to be the first in a new Galaxy O series

Samsung Galaxy Grand On And Galaxy Mega On To Be The First In A New Galaxy O Series

سام سنگ گلیکسی گرینڈ آن اور گلیکسی میگا آن

کچھ دن پہلے ہی ہم نے آپ کو خبر دی تھی کہ سام سنگ ایک نئی گلیکسی او سیریز پر کام کر رہا ہے(تفصیلات اس صفحے پر). تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس متوقع سیریز کے پہلے دو سمارٹ فون تیاری کے مراحل میں ہیں۔ یہ دو سمارٹ فون سام سنگ گلیکسی گرینڈ آن اور سام سنگ گلیکسی میگا آن ہیں۔گلیکسی گرینڈ آن اور گلیکسی میگا آن میں اینڈریوڈ5.1لولی پاپ انسٹال ہوگی۔

لیک اطلاعات کے مطابق ان سمارٹ فونز کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات درج ذیل ہے۔

گلیکسی میگا آن
ماڈل نمبر: SM-G600
ڈسپلے: 5.5انچ،720p ڈسپلے
چپ سیٹ: سنیپ ڈریگن410
پروسیسر: کواڈ کور
رئیر کیمرہ: 13 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ:5 میگا پکسل
ریم: 1.5جی بی
سٹوریج: 8 جی بی(جسے بڑھایا جا سکتا ہے)
وزن: 145 گرام
پیمائش: 151.8 x 77.5 x 8.2ملی میٹر
بیٹری: 3000 ایم اے ایچ

گلیکسی گرینڈ آن
ماڈل نمبر: SM-G550
ڈسپلے:5 انچ،720p ڈسپلے
چپ سیٹ: ایگزینوس3475
پروسیسر:کواڈ کور1.3 گیگا ہرٹز
رئیر کیمرہ:8 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ: 5 میگا پکسل
ریم 1 جی بی
سٹوریج: 8 جی بی(جسے بڑھایا جا سکتا ہے)
بیٹری:2600 ایم اے ایچ

اس سے پہلے ہم نے سنا تھا کہ سام سنگ کے ماڈل نمبر SM-G550موبائل کا نام گلیکسی او 5 (Galaxy O5) ہوگا جبکہ ماڈل نمبر SM-G600موبائل کا نام گلیکسی او 7 (Galaxy O7) ہوگا۔

(جاری ہے)

سام سنگ نے باضابطہ طور پر ان ماڈلز نمبر کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی، ہو سکتا ہے جب سام سنگ ان ہینڈ سیٹ کو جاری کرے تب ہمیں کوئی اور نام سننے کو ملے، تاہم ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق انہیں گرینڈ آن اور میگا آن کا نام دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-27

More Technology Articles