Samsung Galaxy J1 Mini leaks online with entry-level specs

Samsung Galaxy J1 Mini Leaks Online With Entry-level Specs

سام سنگ گلیکسی جے 1 منی

سام سنگ ایک نئے انٹری لیول سمارٹ فون گلیکسی جے 1 منی(Galaxy J1 Mini) پر کام کر رہا ہے۔یہ سمارٹ فون ہارڈ وئیر کے لحاظ سے اس سال فروری میں لانچ ہونے والے اپنے اصل سمارٹ فون گلیکسی جے 1 سے ملتا جلتا ہے۔اس سمارٹ فون کے بارے میں دو تین مختلف ذرائع سے لیک اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔
حال ہی میں جی ایف ایکس بیچ مارک کے ڈیٹا بیس پر سام سنگ کا ایک موبائل ظاہر ہوا ہے جس کا ماڈل نمبر SM-J105F ہے جبکہ سام سنگ گلیکسی جے 1 کا ماڈل نمبر SM-J100F تھا۔

ماڈل نمبرز اور ہارڈ وئیر کے موازنے سے پتہ چلتا ہے کہ نیا فون گلیکسی جے 1 کا ہی نیا ورژن ہے۔
جی ایف ایکس بینچ مارک کےمطابق نئے سمارٹ فون کی سکرین 4.3 انچ ، ریزولوشن 480بائی 800 پکسل ہوگی۔نئی ڈیوائس میں Spreadtrum SC8830 ایس او سی کے ساتھ 1.5 گیگا ہرٹز کواڈ کور سی پی یو، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی سٹوریج ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈیوائس میں تصاویر کے لیے 5 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ اور فرنٹ پر وی جی اے کیمرہ ہوگا۔

ڈیوائس کا آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ لولی پاپ 5.1.1 ہوگا۔
بھارتی آن لائن امپورٹ / ایکسپورٹ ٹریکر زاؤبا کے ریکارڈ سے بھی پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں سام سنگ کے ایک سمارٹ فون (SM-J105F) کو ٹسٹنگ کے لیے درآمد کیا گیا ہے۔بھارت میں درآمد کیے گئے سمارٹ فون میں صرف ایک ہی فرق ہے کہ اس کی سکرین کا سائز 4 انچ ہے جبکہ جی ایف ایکس بینچ مارک پر اس کا سائز 4.3 انچ لکھا ہے۔ اس بات کا فیصلہ کچھ دنوں میں کسی نئی لیک اطلاع سے ہوجائے گاکہ سکرین سائز لکھنے میں کس سے غلطی ہوئی ہے۔

Samsung Galaxy J1 Mini leaks online with entry-level specs
تاریخ اشاعت: 2015-11-24

More Technology Articles