Samsung Galaxy J2 appears in a leaked GFXBench result

Samsung Galaxy J2 Appears In A Leaked GFXBench Result

سام سنگ گلیکسی جے 2

سام سنگ نے اپنی مڈرینج جے سیریز میں تازہ ترین گلیکسی جے 2 کا اضافہ کیا ہے۔اس نئے سمارٹ فون کے بارے میں جی ایف ایکس بینچ ویب سائٹ سے معلوم ہوا ہے۔بینچ مارک کی فہرست سے اس کے ہارڈ وئیر کے بارے میں بھی کچھ معلومات سامنے آئیں ہیں۔
اس سمارٹ فون میں ایگزینوس 3475ایس او سی متعارف کرایا جائے گا۔چپ سیٹ میں 1.3گیگا ہرٹز کواڈ کور کورٹیکس اے 7 پروسیسر اور جی پی یو Mali-T720 ہوگا، اندازہ ہے کہ یہ سنگل کور ہو گا۔

(جاری ہے)

جے 2 میں ریم 1 جی بی جبکہ موبائل میں صارفین کے لیے قابل استعمال سٹوریج 4.3جی بی ہوگی۔ یعنی انٹرنل سٹوریج 8 جی بی ہو گی۔
موبائل کا 5 میگا پکسل کیمرہ 1080p ویڈیو نہیں بنا سکتا مگر جے 1 جو جے 2 کا پیشرو ہے 1080p ویڈیو بنا سکتا ہے۔فرنٹ کا 1.9میگا کیمرہ صرف ایس وی جی اے ویڈیو بنا سکتاہے۔
سکرین سائز کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ 5.7انچ ہوگی۔ تاہم اس پر یقین کرنا تھوڑا مشکل ہے اس سے پہلے افواہ تھی کہ سکرین سائز4.5سے4.7تک ہوگا۔اس حوالے سے صحیح صورت حال تھوڑے عرصے بعد واضح ہوگی۔

Samsung Galaxy J2 appears in a leaked GFXBench result
تاریخ اشاعت: 2015-07-31

More Technology Articles