Samsung Galaxy Note 5 lands in Pakistan with price tag of Rs 82000

Samsung Galaxy Note 5 Lands In Pakistan With Price Tag Of Rs 82000

سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 کی پاکستان میں قیمت

سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 (تفصیلات اس صفحے پر) کو پاکستان میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔پاکستان میں سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 کو یورپ اور دنیا کے بہت سے علاقوں سے بھی پہلے لانچ کیا گیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 میں 5.7انچ کی ڈسپلے سکرین ہے، فیبلٹ میں اینڈریوڈ5.1لولی پوپ آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔ریم 4 جی بی ہے۔ پروسیسر میں کواڈ کور 1.5گیگا ہرٹز کورٹیکس اے 53 اور کواڈ کور 2.1گیگا ہرٹز پروسیسر لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


سٹائلس پین گلیکسی نوٹ5 کا اہم فیچر ہے تاہم صارفین کو ایس پین سلاٹ میں واپس رکھتے ہوئے ہوشیار رہنا ہوگا، کیونکہ اس سمارٹ فون کے ڈیزائن کے باعث ایس پین کو بے دھیانی میں آرام سے الٹا رکھا جاتا ہے، جس سے ایس پین ڈیوائس میں پھنس جاتا ہے اور اسے باہر نکالنے کی کوشش میں ایس پین ڈیٹیکشن سنسر خراب ہو سکتا ہے(تفصیلات اور ویڈیو اس صفحے پر)۔ایس پین کی بدولت فون آف بھی ہو تو سکرین پر نوٹ لکھا جا سکتا ہے۔
سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 کی قیمت جنوبی کوریا میں دنیا کے باقی حصوں کے مقابلے میں کافی کم ہے تاہم پاکستان میں سے 82000 ہزار روپے میں لانچ کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-26

More Technology Articles