Samsung Galaxy On7 2016 launched

Samsung Galaxy On7 2016 Launched

سام سنگ نے ایس ڈی 625 ایس او سی کے ساتھ گلیکسی آن 7(2016) متعارف کرادیا

سام سنگ نے گلیکسی آن 7(Galaxy On7) کا 2016 ایڈیشن متعارف کرادیاہے۔ چینی ویب سائٹ پر درج اس ڈیوائس میں اوکٹا کور 2 گیگا ہرٹز پروسیسر(ایس ڈی 625 ایس او سی) اور 5.5انچ فل ایچ ڈی ٹی ایف ٹی ڈسپلے ہے۔ ڈیوائس میں 3 جی بی کی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے جسے 256جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

فون کا رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل اور فرینٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔
اس فون کی پیمائش151.7 x 75 x 8 ملی میٹر اور وزن 167گرام ہے۔ ہینڈ سیٹ میں اینڈروئیڈ مارش میلو انسٹال ہے۔ گلیکسی آن 7(2016) میں 3300 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔ بیٹری میں فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ بھی ہے۔ فون کے ہوم بٹن میں ہی فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔یہ فون سنہرے، گلابی اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔چین میں اس فون کی قیمت 1599 یوان یا 240 ڈالر ہے۔

Samsung Galaxy On7 2016 launched
تاریخ اشاعت: 2016-09-23

More Technology Articles