Samsung Galaxy S4 mini plus quietly released

Samsung Galaxy S4 Mini Plus Quietly Released

سام سنگ گلیکسی ایس 4 منی پلس

سام سنگ نے اپنے مشہور زمانہ فون گلیکسی ایس 4 منی کا ایک نیا ورژن متعارف کرا دیاہے۔اسے مختلف مارکیٹس کے حساب سے Samsung I9195I Galaxy S4 mini plusیا Galaxy S4 Value Edition کا نام دیا گیا ہے۔ سام سنگ نے بڑی خاموشی کے اس ورژن کو اپنی علاقائی لسٹنگ میں شامل کیا اور اس کی فروخت بھی شروع کر دی ہے۔ اس سیٹ میں باقی تو ہر چیزتقریباً وہی ہے مگر چپ سیٹ کو بہتر کیا گیاہے۔


I9195I گلیکسی ایس 4 منی پلس کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات درج ذیل ہیں:۔
ڈسپلے: 4.3انچ سپر ایمولڈ کیو ایچ ڈی سکرین
چپ سیٹ: سنیپ ڈریگن 410
پروسیسر: 1.2کواڈ کور کورٹیکس۔

(جاری ہے)

اے53
جی پی یو: ایڈرینو 306
ریم: 1.5جی بی
رئیر کیمرہ: 8 میگا پکسل، 1080p ویڈیو ریکارڈنگ
بیٹری: 1900 ایم اے ایچ
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ کٹ کیٹ
قیمت:239 یوروز، تاہم کچھ ریٹیلرز 190 یوروز میں بھی فروخت کر رہے ہیں

سام سنگ گلیکسی ایس 4 منی پلس

تاریخ اشاعت: 2015-08-04

More Technology Articles