Samsung sensor puts 16 megapixel cameras into slim phones

Samsung Sensor Puts 16 Megapixel Cameras Into Slim Phones

16 میگا پکسل کیمرہ 5 ملی میٹر پتلے فون میں کیسے فٹ ہوا؟

کبھی کبھی یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ سام سنگ نے 16 میگا پکسل کا کیمرہ اپنے انتہائی پتلے سمارٹ فون اے 8 میں کیسے فٹ کر دیا؟
سام سنگ نے اس کے لیے نیا سنسر بنایا تھا۔سام سنگ نے آئسو سیل(ISOCELL) بنایاجس کی بنیاد سی موس امیجر (CMOS imager) پر ہے۔سی موس بہت ہی باریک 1.0مائیکرون پکسل استعمال کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پچھلے ماڈل 1.12مائیکرون یونٹس استعمال کرتے ہیں۔اگرچہ یہ فرق کچھ زیادہ نہیں لگتا تاہم اس فرق کی بدولت ایک انتہائی پتلے 5 ملی میٹر(0.2انچ) فون میں 16 میگا پکسل کا کیمرہ لگانا ممکن ہو گیا ہے۔
اس سنسر کو بناتے ہوئے کچھ سمجھوتے بھی کیے گئے ہیں۔یہ کیمرہ مدھم روشنی میں اتنی واضح تصاویر نہیں بنا سکے گا جتنی واضح سام سنگ کے دوسرے موبائل میں موجود کیمرے بناتے ہیں۔

Samsung sensor puts 16 megapixel cameras into slim phones
تاریخ اشاعت: 2015-07-30

More Technology Articles