Samsung Z LTE handset leaked photo

Samsung Z LTE Handset Leaked Photo

سام سنگ زیڈ ایل ٹی ای کی لیک تصویر

انٹرنیٹ پر سام سنگ کے غیر اعلانیہ سمارٹ فون سام سنگ زیڈ ایل ٹی ای کی تصویر زیر گردش ہے۔ذرائع کے مطابق ٹائیزن آپریٹنگ سسٹم والا یہ سمارٹ فون سام سنگ کے زیڈ1 (تفصیلات اس صفحہ پر) کا اگلا ورژن ہے جس میں 4 جی ایل ٹی ای کنکٹیویٹی کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس تصویر کا زیڈ 1 کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ ڈیوائس سیاہ کلر سکیم میں سام سنگ کے زیڈ 2 سے ملتی جلتی ہے،زیڈ 2کے بارے میں بھی کافی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔
اندازہ ہے کہ سام سنگ زیڈ ایل ٹی ای میں 32 بٹ کواڈ کور سی پی یو، 1 گیگا بائٹ ریم، 2000 ایم اے ایچ بیٹری، ٹائیزن 3.0 یوزر انٹرفیس ہوگا۔ اس کا ڈسپلے بھی کیو ایچ ڈی ٹی ایف ٹی-ایل سی ڈی ڈسپلے ہو گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-27

More Technology Articles