Samsung Z2 goes official

Samsung Z2 Goes Official

کواڈ کور سی پی یو اور 3.97 انچ ڈسپلےکے ساتھ سام سنگ نے زیڈ 2 متعارف کرا دیا

توقعات کے مطابق سام سنگ نے سام سنگ زیڈ 2 متعارف کرا دیاہے۔یہ سام سنگ کا تیسرا ٹائیزن سمارٹ فون ہے۔3.97 انچ ڈسپلے کی اس ڈیوائس میں سپریڈٹرم چپ سیٹ کے ساتھ کواڈ کور پروسیسرہے۔
زیڈ 2 کی ریم 1 جی بی اور انٹرنل میموری 8 جی بی ہے۔ زیڈ 2 کی بیٹری 1500 ایم اے ایچ کی ہے۔ اس ڈیوائس کا رئیر کیمرہ 5 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ وی جی اے ہے۔

(جاری ہے)

Tizen 2.4آپریٹنگ سسٹم کی حامل اس ڈیوائس میں 4جی ایل ٹی ای کنکٹیویٹی کی سپورٹ بھی ہے۔
زیڈ 2 میں پہلے سے ایک ایپلی کیشن My Money Transfer انسٹال ہے، جس سے ایک بنک اکاؤنٹ سے دوسرے بنک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی جا سکتی ہے۔ڈیوائس میں S Bike Mode اور12 علاقائی زبانوں کی سپورٹ بھی ہے۔بھارت میں اس فون کی قیمت 70 ڈالر ہے۔ اسے گولڈ،بلیک اورریڈ وائن رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-23

More Technology Articles