SanDisk announces world first 1TB memory card

SanDisk Announces World First 1TB Memory Card

سین ڈسک نے دنیا کا پہلا 1 ٹیرا بائٹ میموری کارڈ متعارف کرادیا

فوٹو کینا 2016 فوٹو گرافی شو میں سین ڈسک نے دنیا کا پہلا ایک ٹیرابائٹ(1000 جی بی ) ایس ڈی ایکس سی میموری کارڈ متعارف کرایا ہے۔
1 ٹیرا بائٹ کے اس کارڈ کو متعارف کرانے سے 16سال پہلے سین ڈسک کی مالک کمپنی ویسٹرن ڈیجیٹل نے سین ڈسک 64 ایم بی ایس ڈی کارڈ متعارف کرایا تھا ۔

(جاری ہے)


یہ میموری کارڈ آئندہ اسمارٹ فونز اور ڈیجیٹل ڈیوائسز کی ڈیٹا اسٹوریج کی صلاحیت میں بھی غیرمعمولی اضافہ کردے گا۔اس کارڈ میں صارفین سٹوریج ختم ہونے کے خدشے کے بغیر 4K، 8K اور ورچوئل رئیلیٹی ویڈیوز محفوظ کر سکیں گے۔ اس کارڈ کی دستیابی کے بارے میں تو ابھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا تاہم اندازہ ہے کہ اس کارڈ کی قیمت 300ڈالر ہوگی۔

SanDisk announces world first 1TB memory card
تاریخ اشاعت: 2016-09-26

More Technology Articles