Scientists figure out how to print holograms on an inkjet printer

Scientists Figure Out How To Print Holograms On An Inkjet Printer

ہولوگرام عام انک جیٹ پرنٹرز سے پرنٹ ہو سکیں گے

کریڈٹ کارڈ، کاغذی کرنسی اور دوسری قیمتی اشیاء پر نظر آنے والے قوس قزاح کے ہولوگرام کو بنانا انتہائی مشکل اور مہنگا کام ہے۔لیکن سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کر لیا ہے جس سے ایک عام سا انک جیٹ پرنٹر ہولوگرام پرنٹ کر سکتا ہے۔
اس طریقے کو آئی ٹی ایم او یونیورسٹی سینٹ پیٹرزبرگ نے متعارف کرایا ہے ۔اس طریقے میں پرنٹنگ کا سارا انحصار ایک بے رنگ سیاہی پر ہے، جسے عام انک جیٹ پرنٹر میں لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

اس بے رنگ سیاہی کے بنیادی اجزاء میں نینو کرسٹل ٹائیٹانیا ہے جس سے سیاہی نظر آنے والے سپیکٹرم پر بہت زیادہ منعکس ہوتی ہے۔اس خصوصی منعکس ہونے والی سیاہی سے معیاری پرنٹر پروٹوکول استعمال کرتے ہوئے چند منٹوں میں تصویر پرنٹ کی جا سکتی ہے۔کسی مائیکروایمبوس سطح پر تصویر پرنٹ کرنے کے بعد اسے پولیمر یا یا وارنش سے کور کرنا پڑتا ہے اور ہولوگرام تیار ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)


اس طریقے سے ہولوگرام پرنٹ کرنے میں چند منٹ لگتے ہیں جبکہ موجودہ طریقوں میں ہولوگرام کئی دنوں کے کئی مرحلوں میں بھی پرنٹ ہوتا ہے۔نئے طریقہ کار سے کسی بھی سائز میں ہولوگرام بنایا جا سکتا ہے۔کسی بھی مرحلے میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
اس طریقہ کار کو متعارف کرانے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ عام انک جیٹ سے ہولوگرام کافی سستا بنے گا۔ اس طریقے میں صرف نینو کرسٹلائن سیاہی ہی ایسی چیز ہے جو عام سیاہی سے مہنگی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-29

More Technology Articles