Sony announces the Xperia C5 Ultra and the Xperia M5

Sony Announces The Xperia C5 Ultra And The Xperia M5

سونی نے ایکسپیریا کے نئے ماڈلز کا اعلان کر دیا

سونی نے دو نئے سمارٹ فونز کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپیریا سی 5الٹرا اور ایکسپیریا ایم 5۔ایکسپیریا سی 5 الٹرا ، ایکسپیریا کے سی 3 کا جانشین ہے اور سیلفی بنانے کے لیے بہترین ہے۔سی 5 الٹرا میں ایچ ٹی سی کے ڈیزائر آئی (تفصیلات اس صفحے پر)کی 13 میگا پکسل کا آٹو فوکس کیمرہ ہے۔فرنٹ کیمرہ میں بھی 22 میگا پکسل کا فوکل لینتھ ہے جبکہ سی 3 کی طرح ایل ای ڈی بھی ہے۔

کیمرہ کے علاوہ ہارڈ وئیر کی دوسری تفصیلات درج ذیل ہیں۔
ڈسپلے:6 انچ، 1920x1080پکسل، آئی پی ایس
چپ سیٹ: میڈیا ٹیک MT6752
پروسیسر:اوکٹا کور1.7گیگا ہرٹز
ریم: 2 جی بی
انٹرنل سٹوریج: 16 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی
نیٹ ورک سپورٹ: ایل ٹی ای
سمز: ڈوئل سم
بیٹری: 2930ایم اے ایچ
آپریٹنگ سسٹم:اینڈریوڈ 5.0لولی پاپ
دستیابی: اگست کے وسط میں

ایکسپیریا ایم 5کو سونی سپر مڈ رینج سمارٹ فون کہتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایکسپیریا زیڈ سیریز کی ڈیوائسز کی طرح ہے۔اس کا ڈیزائن بھی اومنی بیلنس(OmniBalance)، اس کے ساتھ سائیڈوں پر میٹل ، فرنٹ اور بیک پر گلاس ہے۔ایم فائیو IP65اور IP68سرٹیفائیڈ سیٹ ہے، یعنی یہ ڈسٹ پروف اور واٹر پروف سیٹ ہے۔ایم 5 کی دیگر تفصیلات درج ذیل ہیں۔
ڈسپلے:5 انچ، 1920x1080، آئی پی ایس پینل
سی پی یو: MediaTek Helio X10
ریم:3 جی بی
انٹرنل سٹوریج: 16 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی
رئیر کیمرہ: 21.5میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ: 13 میگا پکسل
نیٹ ورک: ایل ٹی ای
بیٹری: 2600 ایم اے ایچ
سمز: ڈوئل سم
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ 5.0لولی پاپ
دستیابی: اگست کے وسط میں

Sony announces the Xperia C5 Ultra and the Xperia M5
تاریخ اشاعت: 2015-08-04

More Technology Articles