Sony Xperia Z5 Premium with world first 4K screen unveiled

Sony Xperia Z5 Premium With World First 4K Screen Unveiled

سونی ایکسپیریا زیڈ 5 پریمیم

سونی ایکسپیریا زیڈ 5 پریمیم (Sony Xperia Z5 Premium)سونی کا پہلا سمارٹ فون ہے جس نے سمارٹ فون ڈسپلے ٹیکنالوجی میں اگلا بینچ مارک حاصل کیاہے۔اس سمارٹ فون کو دنیا کے پہلے 4K ڈسپلے سمارٹ فون ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اسی حساب سے اس میں کیمرہ بھی بہتر ہے۔4K Triluminos ڈسپلے کے آئی پی ایس پینل کی ریزولوشن 3,840 x 2,160پکسل ہے جو 1080p سے 4 گُنا زیادہ یا 8 میگاپکسل سے بھی زیادہ ہے۔

ڈسپلے کی کثافت 806 پی پی آئی ہے۔اس سمارٹ فون میں 23 میگا پکسل کا کیمرہ ہے جس میں 1/2.3" Exmor RS سنسر لگا ہے۔
اس سمارٹ فون کا کیمرہ Intelligent Active Mode اور SteadyShot ٹینا لوجی کی بدولت4Kویڈیوز کو دن اور رات کسی بھی وقت بہترانداز میں بنا سکتا ہے۔ویڈیو کے لیے آئی ایس او3200 جبکہ تصاویر کے لیے زیادہ سے زیادہ 12800 ہے۔
اس سمارٹ فون کا کیمرہ فوکس کرنے میں پلک چھپکنے جتنا ٹائم لیتاہے۔

(جاری ہے)

کیمرے کا فوکس ٹائم 0.03 سیکنڈہے۔بہتر سنسر اور 5x ڈیجیٹل زوم کی بدولت دن اور رات میں بہترین تصاویر لی جا سکتی ہیں۔
اس سمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ5 میگا پکسل کا ہے، جس کے ساتھ Exmor R سنسر بھی ہے۔25 ایم ایم چوڑے لینز کی بدولت 1080p ویڈیوریکارڈ کی جا سکتی ہیں۔
ویڈیو کی طرح اس میں آڈیو کا خیال رکھاگیا ہے۔اس سمارٹ فون میں آڈیو کے حوالے سے بھی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
High-Res Audio کی مدد سے لائی فریکوئنسی پر سٹوڈیو کوالٹی ساؤنڈ ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ DSEE HX عام آواز کو بھی ہائی ریزولوشن لیول پر ریکارڈ کرتاہے۔آواز سے اچھی طرح لطف اندوز ہونے کے لیے سونی کا MDR-NC750ہیڈسیٹ 93 یوروز میں دستیاب ہےجو ہائی ریزولوشن کو سپورٹ کرتا ہے اور شور کو 98 فیصد تک ختم کر دیتا ہے۔میوزک سے لطف اندوز ہونے کے لیے زیڈ 5 پریمیم کے فرنٹ پر دو بہترین سپیکر لگے ہیں۔

زیڈ 5 پریمیم کا فریم سٹین لیس کا بنا ہے(دوسرے زیڈ 5 کے فریم ایلومینیم کے ہیں)، جس پر سیاہ، گولڈ اور کروم پینٹ ہے۔اس سمارٹ فون کی باڈی IP65/68سرٹیفائیڈ ہے، یعنی یہ سمارٹ فون واٹرپروف اور ڈسٹ پروف ہیں۔اس سمارٹ فون میں بغیر کیپ کے یو ایس بھی پورٹ بھی ہے۔
زیڈ 5 پریمیم میں اینڈریوڈ 5.1لولی پاپ انسٹال ہے۔ سمارٹ فون میں سنیپ ڈریگن 810چپ سیٹ اور 3 جی بی ریم ہے۔انٹرنل سٹوریج 32 جی بی ہے جبکہ مائیکروایس ڈی کارڈ کی بدولت 200 جی بی سے بھی زیادہ سٹوریج بڑھائی جا سکتی ہے۔ظاہر ہے 4K ویڈیوز کے لیے زیادہ سٹوریج کی ضرورت ہی ہوگی۔
سونی ایکسپیریا زیڈ 5 کو عالمی سطح پر نومبر میں لانچ کیا جائے گا۔ اس کے سنگل اور ڈوئل سم ورژن ہونگے۔دونوں میں ہی کیٹ 6 ایل ٹی ای سپورٹ ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-03

More Technology Articles