Sony Xperia Z5 tipped to launch in September

Sony Xperia Z5 Tipped To Launch In September

سونی ایکسپیریا زیڈ 5 ستمبر میں لانچ ہوگا

سونی کے نئے فلیگ شپ سونی ایکسپیریا زیڈ 5 کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ اس سال ستمبر میں منظر عام پر آئے گا۔
ہارڈ وئیر کے لحاظ دیکھا جائے تو اطلاعات کےمطابق اس کا چپ سیٹ سنیپ ڈریگن 820 ایس او سی ہوگا، جو ابھی تک متعارف نہیں کرایا گیا۔ایکسپیریا زیڈ 5 میں ریم 4 جی بی اور بیٹری 4500 ایم اے ایچ کی ہوگی۔

(جاری ہے)

کیمرہ 21 میگا پکسل Sony Exmor RS IMX230 CMOS سنسر ہوگا، جس سے 4K ویڈیوز بھی بنائی جا سکیں گی ۔


کہا جا رہا ہے کہ ایکسپیریا زیڈ 5 کے ساتھ سونی دو اور ہینڈ سیٹس بھی لانچ کرے گا جن کے نام ایکسپیریا زیڈ 5 کامپیکٹ اور ایکسپیریا زیڈ 5 الٹرا ہیں۔
سونی نے ابھی تک باقاعدہ طور پر کسی ہینڈ سیٹ کے بارے میں تصدیق نہیں کی۔ جیسے ہی ان کےبارے میں مزید تفصیلات ملیں گی، ہم اپنے قارئین سے ضرور شیئر کریں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-06

More Technology Articles