Sony Xperia Z5 Z5 Compact announced with 23MP camera

Sony Xperia Z5 Z5 Compact Announced With 23MP Camera

سونی ایکسپیریا زیڈ 5 اور زیڈ 5 کامپیکٹ کا اعلان کر دیا گیا

سونی نے سونی ایکسپیریا زیڈ 5(Xperia Z5) اور زیڈ 5 کامپیکٹ(Xperia Z5 Compact) متعارف کرا دئیے ہیں۔سونی کے ان دونوں فلیگ شپس کا اعلان آئی ایف اے ایکسپو کے موقع پر کیا گیا۔
ایکسپیریا زیڈ 5 کی سکرین 5.2انچ کی ہے جبکہ زیڈ 5 کامپیکٹ4.6 انچ سکرین کا حامل ہے۔زیڈ 5 کا پینل فُل ایچ ڈی ہے جس کی کثافت 428 پکسل فی انچ ہے اس کے برعکس کامپیکٹ کی ریزولوشن 720p اور کثافت 323 پی پی آئی ہے۔

دونوں کے آئی پی ایس ڈسپلے میں TRILUMINOUS اور X-reality ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
دونوں سمارٹ فونز میں سنیپ ڈریگن 810 چپ سیٹ اور ڈوئل کواڈ کور سی پی یو ہے جس کی کلاک سپیڈ 2 گیگا ہرٹزہے۔
جی پی یو ایڈرینو 430 ہے۔ایکپسیریا زیڈ میں 3 جی بی ریم ہے جبکہ کامپیکٹ میں 2 جی بی ریم لگائی گئی ہے۔دونوں میں کی انٹرنل سٹوریج 32 جی بی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم کچھ ممالک میں کامپیکٹ کو 16 جی بی سٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔

مزید سٹوریج کے لیے مائیکرو ایس ڈی سلاٹ کا آپشن بھی ہے۔ سونی ایکسپیریا کی زیڈ فیملی میں لانچ سے اب تک اینڈریوڈ 5.1.1لولی پاپ ہی انسٹال ہے، سو ان دونوں میں بھی یہی آپریٹنگ سسٹم ہے۔
نئے فیچر میں 23 میگا پکسل کا کیمرہ بھی ہے، جس کے بارے میں کچھ دن پہلے ہی خبریں منظر عام پر آ گئیں تھی(تفصیلات اس صفحے پر
کیمرہ میں سونی نے خصوصی سنسر استعمال کیے ہیں۔کیمرہ میں 24 ایم یم کے برابر f/2.0 لینز ہے۔سنسر سے 23 میگا پکسل کی تصاویر4:3 ایسپکٹ ریشو اور 20 میگا پکسل کی تصاویر 16:9 ایسپکٹ ریشو سے بنائی جا سکتی ہیںَ۔ کیمرہ کی ایپلی کیشن کو بھی دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔اگرچہ ایکسپیریا زیڈ 5 اپنے پچھلے ماڈل سے مشابہہ ہے تاہم ڈایزائن میں بھی کچھ تبدیلیاں کی گئیں۔
بڑی تبدیلی پاور بٹن کی ہے،جو اب پہلے سے بڑا ہے۔اسی طرح لوگو اور بیک پر بھی ڈیزائن کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
زیڈ 5 کی پیمائش لمبائی میں 146ملی میٹر ، چوڑائی میں 72 ملی میٹر اورموٹائی 7.3ملی میٹر ہے۔ زیڈ 5 اکا وزن 154 گرام اور بیٹری 2900 ایم اے ایچ کی ہے۔دونوں سمارٹ فونز آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یہ واٹر پروف اور ڈسٹ پروف ہیں۔

زیڈ 5 کامپیکٹ کا فنگر پرنٹ سنسر فریم اور ایکسپیریا لوگو میں ہے۔زیڈ5 کامپیکٹ کی پیمائش لمبائی میں127 ملی میٹر، چوڑائی میں 65 ملی میٹر اور موٹائی میں 8.9ملی میٹر ہے۔اس کا وزن 138 گرام ہے جبکہ اس میں 2700 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے
دونوں سمارٹ فونز اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کر دئیے جائیں گے اور اُسی وقت اُن کی قیمت بھی متعارف کرائی جائے گی۔

Sony Xperia Z5 Z5 Compact announced with 23MP camera
تاریخ اشاعت: 2015-09-03

More Technology Articles