TAG Heuer first smartwatch gets a 400 dollar price bump

TAG Heuer First Smartwatch Gets A 400 Dollar Price Bump

ٹیگ ہیور نے اپنی لگژری سمارٹ واچ کی قیمت 400 ڈالر بڑھا دی

جب بھی کوئی کمپنی اپنی آنے والی پہلی ڈیوائس کے حوالے سے قیمت کا تعین کرتی ہے تو متوقع قیمت سے کم رکھتی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین بنائے جا سکیں۔ٹیگ ہیور نے اپنی پہلی لگژری سمارٹ واچ کاریرا وئیر ایبل 1(Careera Wearable 1) کی قیمت میں 400 ڈالر کا اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے سی ای او جین کلاؤڈو بیور نے بتایا کہ اب یہ سمارٹ واچ 1400 ڈالر کی نہیں بلکہ 1800 ڈالر میں فروخت ہوگی ۔
ٹیگ ہیور نے اپنی اس سمارٹ واچ کو انٹل اور گوگل کے اشتراک سے بنایا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔یہ سمارٹ واچ 9 نومبر کو ایل وی ایم ایچ بلڈنگ نیویارک میں متعارف کرائی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-02

More Technology Articles