The new Nokia 222 is a 37 dollar feature phone

The New Nokia 222 Is A 37 Dollar Feature Phone

نیا نوکیا 222 صرف 37 ڈالر میں

مائیکروسافٹ اس سال کے آخر میں ونڈوز 10 موبائل لانچ کرنے والا ہے۔اس سے پہلے کمپنی نے نوکیا 222 کا اعلان کر دیاہے۔یہ فیچرفون کم قوت خرید والے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کی خاص بات اس کے ہارڈ وئیر سے زیادہ اس کا ٹاک ٹائم اور سٹینڈ بائی ٹائمنگ ہے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹس تک رسائی کے لیے اس میں اوپیرا منی براؤزر ہے. اپنی تصاویر کو فیس بک، ٹوئیٹر، سیسنجر اور سکائپ کے گروپ می سے شیئر کیا جا سکتا ہے.مزید تفریح کی ضرورت محسوس ہو تو ایف ایم ریڈ 45 گھنٹے تک چل سکتا ہے جبکہ ایم پی 3 گانے 50 گھنٹے تک چلائے جا سکتے ہیں.موبائل فون خریدنے والے ایک سال تک گیم لوفٹ سے ہر ماہ ایک گیم ڈاؤن لوڈ کر کے کھیل سکتے ہیں.اندھیرے میں دیکھنے کے لیے ٹارچ بھی ہے.

37 ڈالر کے اس فیچر فون کی ہارڈ وئیر کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔


ڈسپلے: 2,4انچ کیو وی جی اے
بیٹری:1100 ایم اے ایچ، BL-5C
آپریٹنگ سسٹم: Nokia Series 30+
کیمرہ:2 میگا پکسل
ٹاک ٹائم: 20 گھنٹے سے زیادہ
سٹینڈ بائی ٹائم: سنگل سم 29 دن اور ڈوئل سم 21 دن
کنکٹیویٹی: 900/1800 MHz, : micro USB, 3.5mm AV connector, Bluetooth 3.0 with SLAM اور HSP/HFP پروفائل
میموری: مائیکرو ایس ڈی کی بدولت 32 جی بی تک کی سپورٹ
پیمائش:116 x 50 x 12.9ملی میٹر

رنگ: سیاہ و سفید

The new Nokia 222 is a 37 dollar feature phone
تاریخ اشاعت: 2015-08-27

More Technology Articles