This is the Microsoft Surface Pro 4

This Is The Microsoft Surface Pro 4

مائیکروسافٹ سرفس پرو 4

سرفس پرو 3 (تفصیلات اس صفحے پر) کے جانشین سرفس پرو 4 کے لانچ میں کمی تھی تو ونڈو 10 کے اجراء کی (تفصیلات اس صفحے پر)۔سرفس پرو 4کے علاوہ کئی سمارٹ فونز کو بھی ونڈوز 10 کے لانچ ہونے تک روک لیا گیا۔اب مائیکروسافٹ نے سرفس پرو 4 متعارف کرا دیا ہے۔سرفس پرو 4 میں ونڈوز 10 انسٹال ہے۔اس ڈیوائس میں تیز رفتار لاگ ان کے لیے فنگر پرنٹ سنسر بھی ہے۔

ڈیوائس میں 12.3انچ پکسل سنس(PixelSense) ڈسپلے اور ڈیوائس کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ہائی بریڈ کولنگ سسٹم ہے۔سرفس پرو 4 پکسل سنس کا ڈسپلے 267 پی پی آئی ہے جو سرفس ڈیوائس میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔ڈیوائس کے ساتھ ایک نیا پین بھی ہے جس کا پوائنٹ آف پریشر 1024 ہے اور اس کی بیک پر اریزر ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس کے ساتھ ایک میگنٹ بھی ہے، جس سے اس پین کو منسلک کیا جا سکتاہے۔

پین لوپ کی بجائے میگنٹ زیادہ بہتر آپشن ہے۔یہ پین پانچ رنگوں میں دستیاب ہے۔پین کی ٹپ تبدیل کی جا سکتی ہے۔


پین کے اریزر کو پکڑے رکھنے سے کورٹانا فعال ہو جاتی ہے، جس سے آپ سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ اریزر پر ڈبل کلک کر کے سکرین پر ڈریگ کرنے سے سکرین شاٹ لیا جا سکتا ہے۔
سرفس 4 میں انٹل سکائی لیک چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے، جس کے بارے میں مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ میک بک ائیر سے 50 فیصد زیادہ تیز رفتار ہے۔
ڈیوائس کا سائز پچھلے ماڈل جتناہی ہے مگر یہ تھوڑا سا پتلا یعنی 8.4ملی میٹر ہے۔
کی بورڈ کو بھی کافی بہتر کیا گیا ہے۔ اس میں ایک سیزر(قینچی) کا بٹن بھی ہے، اس طرح کا ہی ایک بٹن میک بک میں بھی ہے، جس کا مقصد جگہ کی بچت اور ٹائپنگ میں آسانی ہے، یہ بھی پانچ رنگوں میں دستیاب ہے۔
نئے سرفس ڈاک کی مدد سے ڈیوائس کو ورک سٹیشن سے منسلک کر سکتے ہیں۔اس ڈاک میں چار یو ایس بی 3.0پورٹ، دو 4Kڈسپلے پورٹ، ایتھر نیٹ اور سنگل یو ایس بی پورٹ بھی ہے۔یہ ڈاکس سروفس پرو 3 سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔
سرفس پرو4 ڈیوائس 16 جی بی ریم اور 1 ٹیرا بائٹ سٹوریج تک کے ماڈلز میں دستیاب ہو گی۔ اس کی قیمت 899 ڈالر سے شروع ہوگی۔ اس کے پری آرڈر تو شروع ہو چکے ہیں جبکہ یہ 26 اکتوبر سے دستیاب ہوگا۔

This is the Microsoft Surface Pro 4
تاریخ اشاعت: 2015-10-07

More Technology Articles