VAIO FIRST WINDOWS PHONE IS QUITE A LOOKER

VAIO FIRST WINDOWS PHONE IS QUITE A LOOKER

وائیو فون بز

اگر آپ ونڈوز فون کو پسند نہیں بھی کرتے تب بھی وائیو کی پہلی ونڈوز فون ڈیوائس بز(Biz) دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ایل ٹی ای خصوصیت کی حامل ایلومینئم ڈیوائس وائیو فون بز کا ڈسپلے 5.5 انچ فل ایچ ڈی ہے، سکرین کی حفاظت کے لیے خصوصی گلاس بھی استعمال کیا گیا ہے۔ ڈیوائس کا رئیر کیمرہ 13میگا پکسل کا ہے۔

(جاری ہے)

وائیو فون بز میں سنیپ ڈریگن 617 پروسیسر، 3 جی بی ریم کے ساتھ ونڈوز 10 کا کونٹینئم فیچر بھی ہے۔

اس فیچر کی بدولت آپ اس ڈیوائس کو کسی مانیٹر یا ٹی وی پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ڈیوائس کی انٹرنل سٹوریج 16 جی بی ہے تاہم اسے ایس ڈی کارڈ سے 64 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
فون بز اپریل میں 50 ہزار ین(424 ڈالر) میں فروخت ہوگا۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ کمپنی اس فون کو جاپان کے علاوہ دوسرے ممالک میں لانچ کرے گی یا نہیں۔

VAIO FIRST WINDOWS PHONE IS QUITE A LOOKER
تاریخ اشاعت: 2016-02-04

More Technology Articles