Vivo launches metal X6 with 4 GB RAM and X6 Plus phablet with top shelf audio chips

Vivo Launches Metal X6 With 4 GB RAM And X6 Plus Phablet With Top Shelf Audio Chips

وائیوو نے میٹل باڈی ایکس 6 سمارٹ فون اور فیبلٹ لانچ کر دیا

وائیوو نے میٹل باڈی ایکس6 ، سمارٹ فون اور ایکس 6 پلس فیبلٹ لانچ کر دیا ہے۔سمارٹ فون ایکس 6کی سکرین کا سائز 5.2 انچ ہے جبکہ فیبلٹ کی سکرین کا سائز 5.7 انچ ہے۔دونوں ڈیوائسز میں 4 جی بی کی ریم ہے، جو اس سے پہلے صرف ہائی اینڈ فونز میں ہی لگائی گئی ہے۔ وائیوو کےایکس 6 کی سکرین کا سائز 5.2 انچ 1080pایمولڈڈسپلے ہے۔ اس کی موٹائی 6.56 ملی میٹر ہے۔4 جی بی ریم اور دوسرے زبردست فیچر کے ہوتے ہوئے بھی اس سمارٹ فون میں صرف 2400 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہوئی ہے۔

ایکس 6 میں 64 بٹ اوکٹا کور 1.7 گیگا ہرٹز پروسیسر ہے۔موبائل اور فیبلٹ دونوں میں رئیر اور فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل ہے،۔دونوں ڈیوائسسز میں کچھ زیادہ فرق نہیں ،ایکس 6 کا سکرین سائز 5.2 انچ جبکہ ایکس 6 پلس کا سائز 5.7 انچ ہے۔

(جاری ہے)

ایکس 6 میں 32 جی بی سٹوریج ہے جبکہ ایکس 6 پلس کی سٹوریج 64 جی بی ہے۔ایکس 6 کی بیٹری00 24 ایم اے ایچ ہے تو ایکس 6 پلس کی بیٹری کا سائز 3000 ایم اے ایچ ہے، اس کے علاوہ ایک ورژن کو الگ سے متعارف کرایا ہے جس کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ ہے۔

ایکس 6 پلس کی موٹائی ایکس 6 سے ذرا سی موٹی ہے۔ اس کی موٹائی 6.85 ملی میٹر ہے۔
وائیوو ایکس 6 پلس میں پہلی بار ایک خصوصی ہائی اینڈ ES9028 ڈی اے سی آڈیو چپ، ایمپلی فائر کےلیے ES9603 اورآواز کی گونج کے لیے YAMAHA YSS-205Xچپ سیٹ ہے۔دونوں ڈیوائسسز میں مائیکروایس ڈی کارڈ اور سٹوریج بڑھانے کا آپشن بھی ہے۔فون کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔یہ ڈیوائس سلور، گولڈ اور روز گولڈ رنگوں میں دستیاب ہے۔میٹل کی اس ڈیوائس میں وائیوو کا اپنا اینڈروئیڈ لولی پاپ 5.1 پر بنا فن ٹچ آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔ڈوٹل سم وائیوو ایکس 6 کی قیمت 390 ڈالر ہے جبکہ ایکس 6 پلس کی قیمت 669 ڈالر ہے۔4000 ایم اے ایچ بیٹری کےلیے اضافی 30 ڈالر دینا پڑتے ہیں۔

Vivo launches metal X6 with 4 GB RAM and X6 Plus phablet with top shelf audio chips
تاریخ اشاعت: 2015-12-01

More Technology Articles