VKWorld Discovery 2 features 3D screen

VKWorld Discovery 2 Features 3D Screen

وی کے ورلڈڈسکوری ایس 2

ایک رپورٹ کے مطابق چینی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی وی کے ورلڈ(VKWorld) جلد ہی ڈسکوری ایس 2(Discovery S2) ہینڈ سیٹ متعارف کرائے گی۔اس ہینڈ سیٹ کی سکرین 3 ڈی ہے جسے استعمال کرنے کے لیے کسی قسم کے گلاسز کی ضرورت نہیں پڑے گی۔یہ ڈیوائس بھی وی کے ورلڈ کے ڈسکوری ایس 1 کی طرح ہے ، جس میں بھی تھری ڈی ڈسپلے کا فیچر تھا اوراس کی سکرین گوریلا گلاس سے محفوظ کی گئی تھی۔

ڈسکوری ایس 2 میں وی کے ورلڈ نے ایک اور اضافہ کیا ہے۔ اس نئی ڈیوائس کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سکینر صرف شناخت کر کے لاگ ان ہی نہیں کرتا بلکہ اس سے اور بھی کئی کام لیے جا سکتے ہیں۔سکینر پر سوائپ کر کے تصاویر نیوی گیٹ کی جاسکتی ہیں۔سکینر کو ہی تصاویر بنانے کے لیے بٹن یا میوزک پلیئر کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ابھی تک اس ڈیوائس کے مکمل ہارڈ وئیر کی تفصیلات تو معلوم نہیں ہوسکیں تاہم یہ معلوم ہے کہ میٹل باڈی کی یہ ڈیوائس ایپل کے آئی فون 6 ایس سے بھی پتلی ہے۔آئی فون 6 ایس پلس کی موٹائی 7.3 ملی میٹر ہے جبکہ ڈسکوری ایس 2 کی موٹائی 7.2 ملی میٹر ہے۔یہ فون لانچ ہونے کے بعد 299 ڈالر میں فروخت ہوگا۔

VKWorld Discovery 2 features 3D screen
تاریخ اشاعت: 2015-11-22

More Technology Articles